اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور اس عمل کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے راست کیو آر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن تیز کرنے کے لیے نئے اشاریوں اور اہداف کے تعین پر کام کر رہی ہے۔وہ جمعہ کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے ہیڈ آفس میں بینکوں کے صدور، چیف ایگزیکٹو افسران اور چیف ڈیجیٹل افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، راست کے چیف ایگزیکٹو افسر اور کرنداز کے حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر مملکت نے بینکوں کے اعلیٰ حکام کو وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں اضافے اور حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مالی سال 2026 کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ کیش لیس پاکستان اقدام کو آگے بڑھانے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے وسیع تر استعمال کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تاجروں پر مرچنٹ ڈسکانٹ ریٹ (ایم ڈی آر)کے چارجز کا بوجھ کم کرنے کے لیے راست کیو آر سبسڈی متعارف کرائی ہے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی اپنے اہداف کو مزید موثر بنانے کے لیے نئے اشاریوں اور اہداف کے تعین سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے بینکوں کے حکام کو اس سلسلے میں اپنی تجاویز اور آرا پیش کرنے کی دعوت بھی دی۔وزیر مملکت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ بینکوں کے چیف ڈیجیٹل افسران، راست کے چیف ایگزیکٹو افسر اور کرنداز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے اور وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی کے لیے ٹھوس سفارشات مرتب کرے۔ مشاورت میں کیو آر ادائیگیوں سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مختلف طریقوں میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ان کے استعمال کو وسیع کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام کی معاونت میں کرنداز کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اجلاس کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اس اقدام کے حوالے سے بینکوں کے ساتھ مزید مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کے خواہاں ہیں۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے وزیر مملکت کے دورے اور اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم اور حکومت کی جانب سے کیش لیس پاکستان اقدام پر توجہ کو سراہا اور اس قومی مقصد کے حصول میں بینکاری کیشعبے کے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے راست کیو آرسبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- جاپان کے ساحلی علاقوں میں6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوںمیں خوف و ہراس
- کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید
- کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ نقد لین دین کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر
- صدر زرداری ‘ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں: ناصر شاہ
- لاہور:پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت فریال تالپور’ راجہ پرویز اشرف’ نیئر حسین بخاری اور صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ ہشام الٰہی ظہیر کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- پیپلزپارٹی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر اتفاق
- گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کا خواب حقیقت بن رہا:راجہ پرویز اشرف
- سیانے کوے کی نئی صلاحیت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا
- گرین الیکٹرو بس میں کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی’ویڈیو آگئی
- ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے:سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
- تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا: شی جن پنگ
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- گرین پاکستان انیشییٹیو’ ڈیجیٹل زراعت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت
- ابتدائی بچپن کی معیاری تعلیم روشن مستقبل کی بنیاد ہے، احسن اقبال
