نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست آسام میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتا یا ہے کہ منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو اپنی کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ قازیگار کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاں کی جانب جا رہی تھی جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
