Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
    • پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
    • کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
    • گلگت:برف میں ڈھکے پہاڑوں کا خوبصورت منظر۔
    • انشورنس کمپنی کی آئینی درخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ صارف عدالت کو بھجوا دیاگیا
    • این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1ہزار 895 ارب روپے منتقل
    • بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال زہرقاتل’ بہت بڑا المیہ ہے : اختراقبال ڈار
    • حیدر آباد:ہنرمند مٹی سے پانی رکھنے کیلئے گھڑے بنا رہا ہے۔
    • لاہور:یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور روزگار کی تلاش میں اڈے پر بیٹھے گاہکوں کے منتظر ہیں۔
    • حیدر آباد:پک اپ خالی بوتلوں سے لدی جیل روڈ سے گزر رہی ہے۔
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( خبر نگار) مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی 26ویں آل پاکستان اہلحدیث بعنوان تحفظِ حرمین شریفین و استحکامِ پاکستان کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کانفرنس کے لیے وسیع پنڈال سجا دیا گیا ہے جبکہ سٹیج، نشستوں اور دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تاریخی مقام مینارِ پاکستان میں ہونے والے اس بڑے اجتماع میں ملک بھر سے علمائے کرام، مذہبی و سیاسی رہنماں، جماعتی ذمہ داران اور کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان محمد علی یزدانی کے مطابق کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آج دوپہر 2 بجے ہوگا، جبکہ مرکزی قائدین کے خطابات شام 6 بجے شروع ہوں گے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم رات 9 بجے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ملک کی مختلف سیاسی، مذہبی اور جماعتی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی، بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے کارکنوں اور ذمہ داران کی قافلوں کی صورت میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی آمد کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شرکا کو پنڈال میں شرکت کے حوالے سے سہولت فراہم کی جا سکے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے ملک بھر کے کارکنوں، ذمہ داران اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحفظِ حرمین شریفین و استحکامِ پاکستان کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور اس اجتماع کو کامیاب بنائیں۔ کانفرنس کا بنیادی عنوان تحفظِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان ہے، جس کے تحت قومی یکجہتی، ملکی استحکام اور امتِ مسلمہ کے اہم معاملات پر مرکزی قائدین اور مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ منتظمین کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ملک بھر سے آنے والے شرکا کا استقبال کیا جا رہا ہے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل

      پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار

      لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.