لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشیوں سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ باغبانپورہ میںٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 40 سالہ شخص کو گزشتہ روز تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا،متوفی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔ ساندہ ، سکول اسٹاپ کے قریب 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت سید محمد مدثر کے نام سے ہوئی۔نشتر کالونی میں44 سالہ خاتون نے مبینہ خودکشی کر لی ۔44 ثمینہ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ گرین ٹائون میں 60 سالہ شخص نے بھی مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام واقعات کے شواہد اکٹھے کر نے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
