ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے مطابق جدہ کے بعد اب ریاض میں بھی پاکستانی قونصلیٹ سے ہی پنجاب میں اپنی زمین کی فرد، انتقال، گرداوری اور ای رجسٹری کی سہولیات حاصل کریں۔ ریاض میں مقیم پاکستانی قونصلیٹ جاکر پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی درج ذیل سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے فروخت، لین دین، منظور شدہ انتقال کی نقل، گرداوری کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار، رجسٹری برائے فروخت کنندہ جیسی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے وطن واپس آئے بغیر زمینوں کے ریکارڈ اور جائیداد کی رجسٹریشن کی سہولیات تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔ سفر کے اخراجات اور کام یا کاروبار سے دوری کے وقت میں نمایاں کمی ہوگی۔ علاوہ ازیں محفوظ اور سرکار سے سرکار کے خدمات چینلز کے ذریعے دھوکا دہی کے خطرے میں کمی ہوسکے گی۔ پی ایل آر اے کے مرکزی ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے تیز اور زیادہ موثر کارکردگی جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔
بریکنگ نیوز
- فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
- پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
- کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
- گلگت:برف میں ڈھکے پہاڑوں کا خوبصورت منظر۔
- انشورنس کمپنی کی آئینی درخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ صارف عدالت کو بھجوا دیاگیا
- این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1ہزار 895 ارب روپے منتقل
- بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال زہرقاتل’ بہت بڑا المیہ ہے : اختراقبال ڈار
- حیدر آباد:ہنرمند مٹی سے پانی رکھنے کیلئے گھڑے بنا رہا ہے۔
- لاہور:یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور روزگار کی تلاش میں اڈے پر بیٹھے گاہکوں کے منتظر ہیں۔
- حیدر آباد:پک اپ خالی بوتلوں سے لدی جیل روڈ سے گزر رہی ہے۔
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
