Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
    • بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
    • دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
    • عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
    • فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
    • پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
    • کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
    • گلگت:برف میں ڈھکے پہاڑوں کا خوبصورت منظر۔
    • انشورنس کمپنی کی آئینی درخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ صارف عدالت کو بھجوا دیاگیا
    • این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1ہزار 895 ارب روپے منتقل
    • بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال زہرقاتل’ بہت بڑا المیہ ہے : اختراقبال ڈار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عادل عباسی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ ملنے پرحکومت اور متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بنانے والی جماعت کے لیے اب ملاقاتوں کی بحالی بھی نئی مشکلات کا سبب بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، جہاں سینئر رہنماں اور وکلا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات، غلط پیغام رسانی اور پارٹی معاملات میں مداخلت کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لطیف کھوسہ کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان کے سامنے ان کے خلاف باتیں اور پروپیگنڈا کرتے رہے، جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی کو ان کے حوالے سے غلط پیغام پہنچایا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس معاملے نے پہلے سے موجود اختلافات کو مزید گہرا کر دیا ہے اور مرکزی قیادت کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہونے لگا ہے۔ دوسری جانب لطیف کھوسہ کے مقف اور ان الزامات پر ان کا باضابطہ ردعمل سامنے آنا ضروری ہے تاکہ معاملے کے تمام پہلو واضح ہو سکیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اندر انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کی سربراہی کا معاملہ بھی ایک نئے تنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ وکلا تنظیم کے سابق سربراہ انتظار حسین پنجوتھا کی حمایت میں نعیم حیدر پنجوتہ سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کے اندر ہونے والی مبینہ سرگرمیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔نعیم حیدر پنجوتہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پارٹی کے اندر انتظار حسین پنجوتھا کو انصاف لائرز فورم کی سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں جاری تھیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان تک غلط پیغام پہنچایا گیا، جس کے نتیجے میں انتظار حسین پنجوتھا کو آئی ایل ایف کی سربراہی سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس معاملے نے تحریک انصاف کے وکلا دھڑے میں بھی اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اب صرف سیاسی حکمت عملی اور مرکزی عہدوں پر اختلافات نہیں بلکہ وکلا تنظیموں کی سربراہی، بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور انہیں پارٹی رہنماں کے بارے میں دی جانے والی معلومات بھی باہمی کشمکش کا اہم موضوع بنتی جا رہی ہیں۔ ایک طرف پارٹی رہنما ملاقاتوں اور قانونی مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو ضروری قرار دیتے رہے ہیں تو دوسری طرف ملاقاتوں کے بعد سامنے آنے والے بیانات اور الزامات نے قیادت کے درمیان فاصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت قانونی مشاورت کے تناظر میں دی گئی تھی، تاہم ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو اور اس کے بعد سامنے آنے والے معاملات پر پارٹی کے اندر تحفظات پیدا ہوئے ہیں۔ بعض حلقوں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ قانونی مشاورت کے لیے ملنے والی اجازت کو سیاسی مقاصد اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر اثرانداز ہونے کے لیے استعمال کیا گیا۔ لطیف کھوسہ کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں، تاہم ان دعوں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔سیاسی حلقوں میں اس صورتحال کو تحریک انصاف کے لیے ایک نئے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پارٹی قیادت مسلسل یہ مقف اختیار کرتی رہی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے باعث سیاسی اور قانونی معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، لیکن اب ملاقاتوں کا سلسلہ بحال ہونے کے باوجود اختلافات کا منظر عام پر آنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ خاص طور پر یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی تک پہنچنے والی معلومات اور مشاورت کے عمل پر متفق ہے یا مختلف رہنما اپنی اپنی ترجیحات کے تحت اثرورسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملاقاتوں کے طریقہ کار اور ان کے طے شدہ مقصد سے متعلق تحفظات سامنے آنے کی صورت میں عدالت کی جانب سے وضاحت طلب کیے جانے یا ملاقاتوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کیے جانے کا امکان بھی زیر بحث ہے۔ بعض حلقوں میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر قانونی مشاورت کے لیے دی گئی اجازت کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے الزامات ثابت ہوئے تو عدالت ملاقاتوں کے طریقہ کار پر نظرثانی کر سکتی ہے۔تاہم عدالت کی جانب سے سیاسی ملاقاتوں پر مستقل پابندی عائد کیے جانے یا کسی کارروائی کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ حکم سامنے نہیں آیا۔مجموعی طور پر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے اندر سامنے آنے والے اختلافات نے پارٹی کی مرکزی قیادت، قانونی ٹیم اور انصاف لائرز فورم کے معاملات کو ایک نئے بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان الزامات اور شکایات کا نوٹس لے کر پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے کے لیے کوئی فیصلہ کرتے ہیں یا آنے والے دنوں میں یہ کشمکش مزید شدت اختیار کر جاتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی

      دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا

      عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.