لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔حنا الطاف ان دنوں لندن میں اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں، انہوں نے لندن سے روانہ ہونے سے چند گھنٹوں قبل اپنی ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نیلندن کے ٹرپ کو شاندار کہا۔حنا الطاف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ لندن میں آخری ناشتہ ہوجائے واپس ہونے سے پہلے کیونکہ وہاں لڑکیاں زندگی نہیں گزار سکتیں، سڑکوں پر چل نہیں سکتیں، لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔حناالطاف نے کہا کہ اس لیے میں لندن میں اپنی آزادی کے آخری کچھ گھنٹے گزار رہی ہوں، لندن میرے ساتھ بہت اچھا رہا ہے۔اداکارہ کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کئے جارہے ہیں، کسی نے انہیں اپنے شہر کی برائی کرنے پر تنقید کی تو کسی نے ان کی بات سے اتفاق کیاہے۔
ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف

