Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت ماہ نومبر کی قسط جاری
    • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند
    • ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی
    • ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف
    • سعودیہ پر 2 میزائل 3ڈرون حملے ناکام
    • امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • شام ‘دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچے سمیت2 افراد جاںبحق، ایک زخمی
    • اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین ملازمین کو تنخواہیں جاری
    • قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان
    • پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
    • مریم نواز پر ان کے اتحادی وزیر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں: سعدیہ جاوید
    • فتنہ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری،مزید ویڈیوز سامنے آگئیں
    • نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب اتحاد کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں آئرن کوٹ
    • برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
    • امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ
    • بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
    • اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جوڈیشل افسران کے پہلے بیج کا گروپ فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں )لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب وگئی ۔عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 269ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھارت کا شہر کولکتہ 253اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 190انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔شہر میں ہوا کی رفتار 5کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سمت شمال مغربی ہے، دوپہر کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کی توقع ہے، جس سے فضائی آلودگی میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے جبکہ آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، پلاسٹک اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔پنجاب بھر میں 272 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزی پر 11 یونٹس سیل اور 2 مسمار کر دئیے گئے جبکہ 13 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران 513 بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی۔ خلاف ورزی پر 24 بھٹے سیل، 6 مسمار اور 8 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔غیر معیاری پلاسٹک کے خلاف کارروائی میں 183 مقامات کی انسپیکشن کی گئی اور 294 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا، خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔دھوئیں کے اخراج پر قابو پانے کے لئے 92 باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 58 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کئے گئے جبکہ 3 مقامات سیل کر دئیے گئے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 12، لاہور میں 19، کراچی میں 24، پشاور میں 15، کوئٹہ میں 4، گلگت میں 6، مری میں 7 اور مظفرآباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں گریس، اڑنگ کیل،شونٹھر اور سرگن میں برفباری ہوئی،وادی لیپہ کے پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

    لاہور

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت ماہ نومبر کی قسط جاری

      ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی

      ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.