کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم (پاکستان)کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ 28ویں ترمیم کے بعد اب ریفرنڈم کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں آزادی کے بعد سرکاری ملازمین آباد ہوئے، سرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود بیدخل نہیں کیا گیا تھا، سرکاری کوارٹرز میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مشکلات ہیں، حکومت نے ملازمین کی دادرسی کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹرز نہیں ملے تو ان کو ایک اچھی سوسائٹی بنا کر مکان دیئے جائیں، 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش ملازمین کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں، سرکاری ملازمین کے لئے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے، بیوائوں اور یتیم بچوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بیدخل نہیں ہونے دیں گے، انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز کا مسئلہ حل کیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- گوجرانوالہ :2 پولیس مقابلے، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- تھانہ سٹی مرید کے پانچ سال بعد بھی چوری کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- مظاہروں کے دوران طاقت کااستعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
- مریدکے:تھانہ سٹی مریدکے پولیس 5 سال 4 مہینے بعد بھی گمشدہ کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام کی سخت چیکنگ 39786 مسافر اف لوڈ
- گوجرانوالہ سے جہلم تک صوبہ شمالی پنجاب بنے گا موسیٰ الٰہی کا دعوی
- مس یونیورس2026مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے لیے3ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج
- سندھ میں گندم کے شدید بحران کا خدشہ، فلور ملز ایسوسی ایشن کا تشویش کاا ظہار
- واپڈا ہسپتال راولپنڈی کو ادویات فراہم کرنیوالے کیمسٹ کو 50 لاکھ روپے بل کی عدم ادائیگی
- پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
- آٹا، سبزیاں’ گیس عوام کی پہنچ سے باہر، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام:فیصل ندیم
- ملک بھر میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان
- متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین 359 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں’ سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق’ جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کامران انصاری’ڈائریکٹر لیگل مفتی عبدالحق’ممبر بورڈ اختیار ولی’ سردار تارا سنگھ’ستونت کور’ کرشن شرما’سردار اندرجیت سنگھ’ من میت کورمشال و دیگر بورڈ ممبران موجود ہیں۔
- متروکہ وقف املاک بورڈ کی ذمہ داریوں میں ٹرسٹ املاک کی حفاظت اہم’ قمرالزمان
- سی پی او گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی تعیناتیوںمیں ردوبدل’ترمیمی نوٹیفکیشن جاری
- آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم قراردیدیا
- فریال تالپور بلاول بھٹو کی جلد شادی کی خواہشمند
- تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد کا اظہار تعزیت
