لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کو انتظامی بنیادوں پر تبدیل کرتے ہوئے فوری طور پر عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔ انہیں محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے 17 نومبر 2026ء کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید جعفر حسین کو لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وہ تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ایم ایس کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر جعفر حسین شاہ ہسپتال میں انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔
