راولپنڈی(سٹی رپورٹر)اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام نے تردید کردی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق خواتین بیرک میں سانپوں کی موجودگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جیل میں خواتین سمیت تمام قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جاتی ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق خواتین قیدیوں کی صحت، صفائی اور دیگر سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے، جبکہ سیلز اور بیرکوں میں باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے اور موذی جانوروں سے پاک ماحول برقرار رکھا جاتا ہے۔دوسری جانب 190 ملین پانڈ کیس میں سزا یافتہ بشری بی بی نے آنکھ کے علاج اور سرجری کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے۔ لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشری بی بی کی آنکھ میں موتیا تشخیص ہوا ہے اور ڈاکٹرز نے سرجری تجویز کی ہے۔درخواست کے مطابق بشری بی بی کی آنکھ کی سرجری 15 نومبر کے آس پاس ہونا تھی، تاہم جیل میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ ہے، جس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ ان کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلے جنہیں جیل عملے نے مار دیا، جبکہ سیل میں چوہے، کاکروچ اور دیگر کیڑے بھی موجود رہتے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشری بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ طلب کیا جائے اور انہیں ضروری علاج و نگہداشت کے لیے کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
