Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
    • بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
    • ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
    • اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
    • امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
    • وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
    • ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
    • ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
    • وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
    • مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
    • واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور اپوزیشن اتحاد کو ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ اتحاد کے اہم رہنما مصطفی نواز کھوکھر کی ناراضگی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ اتحاد میں اختلافات کے باعث اپوزیشن کی مشترکہ سیاسی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کی ناراضگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم ان کی ناراضگی دور کرنے اور انہیں دوبارہ متحرک کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی جانب سے کوششیں کی گئیں، لیکن یہ کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے رابطوں اور منانے کی کوششوں کے باوجود مصطفی نواز کھوکھر کے تحفظات دور نہیں کیے جا سکے، جس کے باعث اتحاد کے اندر پیدا ہونے والی صورتحال مزید توجہ طلب ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اندر اختلافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اتحاد میں شامل رہنماں کے درمیان اختلافات اور رابطوں میں پیدا ہونے والی سردمہری نے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دوسری جانب 24 نومبر کو مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی تاحال عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کی تیاریوں، شرکا سے رابطوں، ایجنڈے کی تشکیل اور انتظامی معاملات پر کام شروع نہ ہونے کے باعث اس کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے تاحال ایسی سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہیں جن سے یہ واضح ہو سکے کہ مقررہ تاریخ پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کے لیے سنجیدہ تیاریاں جاری ہیں۔سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایک طرف اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور سیاسی اتحاد مضبوط بنانے کے دعوے کر رہی ہیں، تو دوسری جانب خود اتحاد کے اندر اختلافات اور اہم رہنماں کی ناراضی مشترکہ جدوجہد کو کمزور کر سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مصطفی نواز کھوکھر کی ناراضگی دور نہ ہوئی اور اتحاد کے اندر اختلافات پر قابو نہ پایا جا سکا تو اس کے اثرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ 24 نومبر کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بھی صورتحال اہم ہو گئی ہے کہ آیا اپوزیشن اتحاد مقررہ تاریخ پر کانفرنس منعقد کرنے میں کامیاب ہوتا ہے یا اندرونی اختلافات کے باعث یہ سیاسی سرگرمی بھی تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے لیے اب سب سے بڑا چیلنج اتحاد کو متحد رکھنا، ناراض رہنماں کے تحفظات دور کرنا اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ آنے والے دن اس حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد

      بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد

      اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.