نواز شریف مظفر آباد (نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکا ماضی بڑا دردناک ہے، یہاں ایسی حکومتیں آئیں جنہوں نے عوام سے بے حسی والا سلوک کیا،ہم نے اپنے دورمیں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کو واپس لائی،جس کی حکومت خیبرپختونخوا میں 15سال رہی ہے اس نے کیا کیا ہے؟۔آزاد کشمیر کے 100روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ ترقی پرہوتی تھی، آزاد کشمیر میں کئی میگا پراجیکٹس لانا چاہتے تھے، ہم نے 18سے 20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی کے کارخانے لگائے اور ریکارڈ مدت میں لوڈشیڈنگ ختم کی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دورمیں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کوواپس لائی، ہمارے دور میں ڈالر 104روپے تھا، لواری ٹنل کا منصوبہ میرے دور میں مکمل ہوا، انعام میں میری حکومت ختم کی گئی۔نواز شریف نے سوال کیا کہ جس کی حکومت خیبرپختونخوا میں 15سال رہی ہے اس نے کیا کیا ہے؟نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پوری ہمت سے کام کررہے ہیں اور معیشت کوٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں موٹروے لانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف موٹروے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پرکام شروع کریں۔مسلم لیگ (ن)کے صدر نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب میں اچھے کام کیے تھے اسی کو مریم نواز آگے بڑھا رہی ہیں، اچھا کام کرنے پر شہبازشریف کے ساتھ ساتھ مریم نوازکوبھی شاباش دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی کارکردگی دیگرپارٹیوں کی کارکردگی سے بہتر ہے، کس پارٹی نے اپنے دورمیں کیا کیا اس کا موازنہ ہونا چاہیے۔قائد مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ماضی بہت دردناک ہے، ایسی ایسی حکومتیں آئیں جنہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے بھلا دیے اور عوام کے ساتھ بے حسی والا سلوک کیا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ ہم ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا دینا چاہتے ہیں، جو جذبہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا ہے وہی میرا ہے، چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی حکومت کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ از راہِ مذاق میں کہا تھا کہ الیکشن جیت گئے تو میں آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن جائوں گا، افتخار گیلانی وزیراعظم بن گئے ہیں تو لگتا ہے جیسے میں وزیراعظم بن گیا ہوں، مریم نواز نے مظفرآباد اور میرپور کے لیے گرین بسیں دی ہیں اور آزاد کشمیر کی ترقی میں حصہ ڈالا ہے۔قائد مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص کارکردگی سے ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا، خوش آئند بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی قیادت میں خدمت کا جذبہ اور عزم موجود ہے۔انہوںنے آزاد کشمیر حکومت کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ہوں، خواہش ہے کہ مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے پر عمل ہو۔قائد مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ دہائیوں سے التوا کا شکار لواری ٹنل کے منصوبے کو مکمل کیا، میرے دور میں بجلی کی قیمت اور افراطِ زر انتہائی کم تھے، جی ڈی پی اور شرح نمو ساڑھے 7 فیصد تھی۔نواز شریف نے کہا کہ 2013 سے 2017 تک اپنے دورِ حکومت میں ڈالر کی قیمت کو 104 روپے سے بڑھنے نہیں دیا، گلگت سے سکردو تک ہائی وے بنائی جس پر 50 ارب روپے لاگت آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک منصوبہ خود مکمل کرایا اور وہ لواری ٹنل تھا، لواری ٹنل منصوبہ 50 سال تک بھٹکتا رہا، میں نے فیصلہ کیا کہ اسے بنانا ہے۔قائد مسلم لیگ (ن ) نے کہا کہ 25ارب لگتے ہیں یا 50 ارب، لواری ٹنل منصوبہ مکمل کریں گے، اسے مکمل کرنے کا یہ انعام ملا کہ میری حکومت ختم کر دی گئی، میرے دور میں روپے کی قدر مستحکم رہی، اس پر اسحاق ڈار کو بھی شاباش ملنی چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ امیر مقام، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چودھری اور خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کے دوران بے پناہ کام کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام رہنمائوں کو اکٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی، مہم کے دوران اندازہ ہو رہا تھا کہ الیکشن جیتیں گے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے جو وسائل چاہئیں حاضر ہیں۔ یہاں ترقیاتی پلان پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ (ن)کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ اگلے ماہ بھمبر میں دانش سکول کا افتتاح کیا جائے گا جب کہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو اپنے 100 روزہ ترقیاتی پلان کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہوگی، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔انہوں نے اپنی قیادت کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پوری دنیا میں مضبوط دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔آزاد کشمیر کے 100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سید افتخار علی گیلانی نے کہا کہ ہمیں 100 روزہ پلان دیا گیا تھا اور منصوبوں پر فورا عمل درآمد کا آغاز ہوگا، سو دنوں میں کیے جانے والے اقدامات سے عوام کا اعتماد ریاست پر بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی دیکھیں، عوام کا جو کھوئی ہوا اعتماد ہے اسے بحال کریں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ آزادکشمیر میں کیتھ لیبز بنائیں جائیں گی اور کلینک آن وہیلز بھی شروع کیے جائیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ستھرا کشمیر اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ سرکاری گیسٹ ہاسز کو ری ویمپ کیا جائے گا جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے لیے اسکالرشپس کا آغاز کر رہے ہیں، محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔سید افتخار گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں کوئی سکول ایسا نہیں جو دانش سکول کے معیار پر پورا اترتا ہو، انہوں نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزادکشمیر کو دانش اسکول دیے ہیں، پانچ دانش سکولوں اور ایک یونیورسٹی پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کے شعبے کی آئندہ چھ ماہ میں تشکیلِ نو کر دی جائے گی، مزید چھ شہروں میں آئندہ سو دنوں میں گرین بسیں چلائی جائیں گی۔ سیاحتی مقامات کے لیے روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ سکل ڈیویلپمنٹ کا فوری آغاز کر رہے ہیں۔
نواز شریف
بریکنگ نیوز
- بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
- ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیا تھا سابق حکومت واپس لائی
- مظفر آباد: وزیراعظم شہبازشریف ‘نوازشریف اورراٹھوا ہریام برج کے افتتاح کے بعد دعا کر رہے ہیں۔
- فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیاجارہاہے۔
- پاک فوج سے دفاع وطن کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر
- اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
- مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
- آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
- تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
- بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
- اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
- امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
