مری(نمائندہ خبریں)نیوٹریشن انٹرنیشنل نے اپنے لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اِس تر بیتی ورکشاپ کا مقصد فوڈ فورٹیفکیشن کے طریقہ کار، معیار کی یقین دہانی، کوالٹی کنٹرول(QA/QC)اور غذائی تحفظ کے اصولوں کے حوالے سے شرکا کی تکنیکی استعداد میں اضافہ کرنا تھا۔رمادا ہوٹل مری میں منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد فوڈ ریگولیٹری اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مثر بنانا تھا تاکہ قومی فوڈ فورٹیفکیشن معیارات پر عمل درآمد کی نگرانی بہتر انداز میں کی جا سکے اور عوام تک پہنچنے والی غذائیت سے بھرپور اشیائے خوردونوش کا معیار یقینی بنایا جا سکے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) جناب فرحان احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والے علم اور مہارتوں کو اپنے روزمرہ کے فیلڈ مانیٹرنگ اور ریگولیٹری امور میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر خوراک کی فورٹیفکیشن کے ذریعے غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانے کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی مسلسل تکنیکی معاونت کو بھی سراہا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن، جناب منیر حسین چوپڑا نے صحتِ عامہ کی بہتری اور غذائی اجزا کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے خوراک کے معیار، غذائی تحفظ اور بہتر غذائیت کے باہمی تعلق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مثر غذائی اقدامات کے لیے محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔تکنیکی سیشنز نیوٹریشن انٹرنیشنل کے نیشنل پروگرام منیجرز، جناب حفیظ اللہ غمبیر اور جناب قوی خان نے منعقد کیے۔ انہوں نے لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے اہم اقدامات اور غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانے کے لیے درج ذیل حکمتِ عملیوں سے شرکا کو آگاہ کیا:گندم کے آٹے میں آئرن، زنک، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 کو شامل کرنا خوردنی تیل میں وٹامن اے اور ڈی کو شامل کرنانمک میں آیوڈین کی مناسب مقدارکو شامل کرنا سپیکرز نے اس بات پر زور دیا کہ فورٹیفائیڈ غذائی مصنوعات کے مقررہ معیار پر مسلسل پورا اترنے کو یقینی بنانے میں ریگولیٹری اداروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ضروری غذائی اجزا تک بہتر رسائی فراہم کی جا سکتی ہے۔صنعتی شعبے کی نمائندگی کرتے ہوئے تکنیکی ماہر جناب زوہیب نے بھی اپنے تجربات اور عملی مشاہدات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے خوراک کی تیاری کے مختلف مراحل میں غذائی تحفظ، مصنوعات کے معیار اور حفاظتی ضوابط پر مثر عمل درآمد برقرار رکھنے کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔تربیتی ورکشاپ کا ایک اہم حصہ ریپڈ ٹیسٹ کٹس(RTKs) کے ذریعے عملی مظاہرہ تھاجس کی قیادت نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجر جناب عاصم جمیل نے کی۔ اس سیشن میں شرکا کو فورٹیفائیڈ گندم کے آٹے، خوردنی تیل اور نمک میں غذائی اجزا کی موجودگی اور مقررہ مقدار کی جانچ کے لیے موقع پر ٹیسٹنگ کی عملی تربیت فراہم کی گئی تاکہ فورٹیفکیشن کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔اس کے بعد نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ٹیکنیکل ریسورس پرسن ڈاکٹر خواجہ مسعود کی زیرِ نگرانی سوال و جواب کا ایک سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکا نے بھرپور حصہ لیا۔ورکشاپ کے اختتامی خطاب میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام منیجر (پنجاب)، جناب محمد داد مفتی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ ٹیموں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیت سے شرکا کی فورٹیفکیشن کے عمل کی نگرانی، خامیوں کی نشاندہی اور فیلڈ کی سطح پر بہتری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں اسناد اورsouvenirs تقسیم کیے گئے جس کے بعد ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔نیوٹریشن انٹرنیشنل حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر استعداد کار بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ فوڈ فورٹیفکیشن کے نظام کو مزید مستحکم، ریگولیٹری نگرانی کو مثر اور عوام کی محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور فورٹیفائیڈ غذائی اشیا تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ کوششیں ملک میں غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانے اور مجموعی صحتِ عامہ کو بہتر بنانے کے قومی مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
- جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
- AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
- برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
- غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
- بچوں کا عالمی دن ہمیں ان کے حقوق، تحفظ اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے:سنیٹر روبینہ خالد
- محمد ہا شم چھینہ کی جانب سے کرپشن مافیا کیخلاف بڑا ایکشن
- 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1556ٹریفک حادثات 800افراد زخمی
- پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے جاری کردیئے
- پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے کلاسرومز بحالی کا فیصلہ’ الگ بجٹ جاری
- توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوعمر قید بامشقت کی سزا سنا
- یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر میں5Gسمارٹ فونز کے استعمال کے فروغ کیلئے Xiaomiکیساتھ شراکت داری قائم کر لی ۔
- منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق
- بابائے صحافت مولاناظفرعلی خان کی70ویں برسی 27 نومبر کو منائی جائیگی
- عمران مجرم نہیں تو بلاول اپنے والد صدر پاکستان سے ان کے معافی نامے پردستخط کروا کر رہائی دلائیں: عابد شیر علی
- خاتون پر شوہر کے تشدد اور بال کاٹنے کے واقعہ پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا نوٹس
- آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے اسرائیلی ادارے سے تعلقات منقطع کر لئے
- پنجاب حکومت’ سرکاری سکولوں کیلئے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ روپے جاری
- پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز
