Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
    • جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
    • AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
    • برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
    • غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
    • بچوں کا عالمی دن ہمیں ان کے حقوق، تحفظ اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے:سنیٹر روبینہ خالد
    • محمد ہا شم چھینہ کی جانب سے کرپشن مافیا کیخلاف بڑا ایکشن
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1556ٹریفک حادثات 800افراد زخمی
    • پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے جاری کردیئے
    • پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے کلاسرومز بحالی کا فیصلہ’ الگ بجٹ جاری
    • توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوعمر قید بامشقت کی سزا سنا
    • یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر میں5Gسمارٹ فونز کے استعمال کے فروغ کیلئے Xiaomiکیساتھ شراکت داری قائم کر لی ۔
    • منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا
    • وزیراعلیٰ سندھ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق
    • بابائے صحافت مولاناظفرعلی خان کی70ویں برسی 27 نومبر کو منائی جائیگی
    • عمران مجرم نہیں تو بلاول اپنے والد صدر پاکستان سے ان کے معافی نامے پردستخط کروا کر رہائی دلائیں: عابد شیر علی
    • خاتون پر شوہر کے تشدد اور بال کاٹنے کے واقعہ پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا نوٹس
    • آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے اسرائیلی ادارے سے تعلقات منقطع کر لئے
    • پنجاب حکومت’ سرکاری سکولوں کیلئے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ روپے جاری
    • پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفرازالپا نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران راولپنڈی میں ناجائز قبضوں اور پولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا گیا پولیس افسران کی کھلی کچہریوں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں سال کے گزشتہ 10 ماہ میں راولپنڈی ڈویژن میں جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے 10 ماہ کے دوران راولپنڈی ریجن میں 357 گینگ کے 804 ملزمان گرفتار کر کے 39 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی 10 ماہ میں 3048 منشیات فروش گرفتار کر کے 2341 کلوگرام سے زائد چرس، 38 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 93 کلوگرام آئس 28 کلوگرام افیون اور 20 ہزار 285 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی آر پی او آفس میں موصول ہونے والی 3200 درخواستوں میں سے 3100 نمٹا دی گئیں جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران سوالات کے جوابات میں آر پی او نے کہا کہ 2026 میں گزشتہ 3 سالوں کی نسبت قبضہ مافیا اور اس سے شکایات میں واضح کمی واقع ہوئی اور سب سے بڑھ کر کسی قبضے میں ملزمان کو پولیس کی سپورٹ یا پولیس کے ملوث ہونے کا شائبہ بھی ختم کردیا گیا انہوں نے کہا کہ قتل سمیت ہر طرح کے مقدمات میں پولیس کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ گناہ گار کو گناہ گار اور بے گناہ کو مکمل بے گناہ رکھا جائے اسی طرح آر پی او سمیت پولیس افسران کی عوام تک رسائی یقینی بنانے کے لئے کھلی کچہریوں کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں قبل ازیں 10 ماہ کے دوران کرائم کے اعدادوشمار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ماہ میں جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے لئے پولیس افسران کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریجن میں گزشتہ 10 ماہ میں سال 2025 کے مقابلے میں سال 2026 میں ڈکیتی کے واقعات میں 23 فیصد، رابری کے واقعات میں 54 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 60 فیصد، کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 42 فیصد، دیگر گاڑیوں کی چوری میں 23 فیصد، نقب زنی میں 24 فیصد اور چوری کے دیگر واقعات میں بھی 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح ملزمان سے 21 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد نقدی 52 گاڑیاں، 821 موٹر سائیکل، 404 موبائل فون اور 261 مویشی برآمد کئے گئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریجن میں مجموعی طور پر 357 گینگز کے 804 ملزمان گرفتار کیے گئے گرفتار گینگز سے 39 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی، اسی طرح ریجنل پولیس آفس میں دس ماہ میں 3200 شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 3100 نمٹا دی گئیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی آفس سے موصول درخواستوں پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ 1787 پر موصول ہونے والی 900 درخواستوں میں سے 850 نمٹا دی گئیں جبکہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو موصول ہونے والی 55 ہزار درخواستوں میں سے 54 ہزار نمٹا دی گئیں، آر پی او نے بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ میں 3048 منشیات فروش گرفتار کر کے 2341 کلوگرام سے زائد چرس، 38 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 93 کلوگرام آئس 28 کلوگرام افیون اور 20 ہزار 285 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریجن میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 2221 مقدمات درج کر کے 2229 ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے 1925 پستول، 92 رائفلیں 15 ریوالور، 106 گنز، 65 کلاشنکوف اور 8088 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ اسی طرح ریجن میں پتنگ بازی کے خلاف 989 مقدمات درج کر کے 1041 ملزمان گرفتار کئے گئے اور گرفتار ملزمان سے 1 لاکھ 42 ہزار 378 پتنگیں اور 2935 ڈوریں برآمد کی گئیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف

      AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے

      غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.