اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازعہ بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے۔انہوں
نے کہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، نئے صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم میں ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل عوام کی رائے لینے میں ہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں جب کہ بعض لوگ دعوی کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کا حل ریفرنڈم ہی قرار دے دیا

