کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت جاری کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں کارروائیاں مستونگ میں کی گئیں، ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے، بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسی خان، خراسانی اورکفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئرکرالیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمیکے لیے پرعزم ہیں۔آخری دہشت گردکے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
