Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوئٹہ:جماعت اسلامی اقلیتی حقوق ریلی کے شرکاء اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
    • بی جے پی کشمیری عوام کو حقوق سے محروم ‘ان سے دھوکہ کر رہی ،نیشنل کانفرنس
    • قابض حکام نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی
    • فرانس میں مہنگائی’ حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف
    • کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • بھارت،500 کروڑ روپے کے رشوت اسکینڈل میں میونیشنز انڈیا کا اعلیٰ عہدیدار گرفتار
    • امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
    • راولپنڈی:ورکرز گرین مرکزی بیلٹ کو سجانے میں مصروف ہیں۔
    • ماڑی پور ‘ ٹرک’ رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
    • انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی،3 افراد ہلاک،36لاپتہ
    • اسلام آباد:دیوہیکل مشینوں کی مدد سے ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔
    • مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی’ طاقت کے نئے مدارج طے کیے جا رہے
    • جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ”محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح 24 نومبر کو ہوگا
    • بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کر دیا
    • ملتان: بزرگ سٹریٹ وینڈر سنیکس’ بسکٹ اور دیگر کھانے کی اشیاء سجائے گاہکوں کا منتظر ہے۔
    • پہلگام واقعہ کے بعد 2,800 گرفتاریاں مودی حکومت کے کشمیر بیانیے کی قلعی کھول رہیں
    • ایرانی ریال کی قدر میں معمولی بہتری پاکستانی اوپن مارکیٹ میں مزید کمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بی جے پی کشمیری عوام کو حقوق سے محروم ‘ان سے دھوکہ کر رہی ،نیشنل کانفرنس

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جموں(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے کہاہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھ کر اور مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر کرکے ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے سدھوترا نے بلاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حیثیت کو بحال نہ کرنا عوام کی جمہوری امنگوں، آئینی حقوق اور عزت و وقار کے ساتھ دھوکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود بی جے پی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث عوام میں مایوسی اور احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی نہ تو کوئی سیاسی احسان ہے اور نہ ہی رعایت، بلکہ یہ ایک جائز جمہوری مطالبہ اور جموں و کشمیر کی آئینی و سیاسی شناخت کی بحالی کے لیے ایک لازمی قدم ہے۔اجے سدھوترا نے کہا کہ علاقے کے موجودہ انتظامی ڈھانچے نے طرزِ حکمرانی کی حدود کو بے نقاب کر دیا ہے جس سے منتخب حکومت کی کارکردگی اور عوامی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ جماعتی سیاست سے بالاتر ہے اور اس کا تعلق جموں، کشمیر اور پورے علاقے کے ہر شہری بالخصوص نوجوانوں، تاجروں، کسانوں، ملازمین اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں سے ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوئٹہ:جماعت اسلامی اقلیتی حقوق ریلی کے شرکاء اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔

      قابض حکام نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

      پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.