لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ کیا وفاقی وزیر داخلہ نے 2 گھنٹے تک شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کیلئے آئے شہریوں کے مسائل سنے اور سنٹر میں موجود شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے بزرگ خواتین کی شناختی کارڈز سے متعلق ایشوز فوری حل کرنے کے احکامات محسن نقوی نے بعض شہریوں کی دستاویزات کا پراسیس اپنے سامنے کرایا سنٹر میں موجود مرد و خواتین نے نادرا کے پراسیس پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
10 سے 15 منٹ میں باری آ گئی ،انتظار نہیں کرنا پڑا، دوْسال قبل ہمیں دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا وفاقی وزیرداخلہ نے رش کے باوجود سنٹر میں شہریوں کے لئے اچھے انتظامات کی تعریف کی وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر پیکو روڈ کی انچارج اور عملے کو شاباش دی اور ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی ہر موقع پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں بار بار آنے کی زحمت نہ ہو، مزید کہا کہ نادرا سنٹر پیکو روڈ پر شہریوں کا فیڈ بیک بہت مثبت تھاعوام کو تیز رفتار اور بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا مشن ہے
محسن نقوی
