اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم,ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، جس میں پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس11دسمبر کو طلب کر لیا گیا، پاکستان کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ اکتوبر میں ہوا تھا، پاکستان نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ کامیابی سے کرلیا تھا۔آئی ایم ایف سے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کی 5ویں قسط کیلئے چوتھا جائزہ اجلاس اکتوبر میں ہوا تھا، پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام ای ایف ایف کی 5ویں قسط1ارب ڈالر مل سکے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کے لیے بھی مذاکرات ہوئے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کی چوتھی قسط 21 کروڑ ڈالر بھی مل سکے گی۔
