اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک 2026 کے دوسرے روز چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ستارہ امتیاز)نے فلاور اینڈ پلانٹ ایکسپو، آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش اور ایگرو ٹیک نمائش کا افتتاح کیا۔ ایگرو ٹیک نمائش کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجیز، بالخصوص پریسیژن ایگریکلچر، جغرافیائی معلوماتی نظام اور جدید طریقہ ہائے کاشتکاری سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔فلاور اینڈ پلانٹ ایکسپو میں مختلف اقسام کے پودوں اور پھولوں کی نمائش پیش کی گئی، جس میں زراعت، ماحولیاتی پائیداری اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ جبکہ آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش میں طلبہ نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ فن پاروں اور پینٹنگز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نمائشوں میں طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کی۔ ان نمائشوں کا انعقاد یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ طلبہ کو عملی طور پر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی مہارتوں کے اظہار کے لیے بھی مثر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔سٹوڈنٹس ویک 2026 کی جاری تقریبات کے سلسلے میں یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہماری کمیونٹیز میں معیارِ زندگی کی بہتری کا کردار کے موضوع پر ایک تکنیکی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی کی پائیدار ترقی کے فروغ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے امکانات اور کردار کو اجاگر کرنا تھا۔پاکستان سائنس فانڈیشن (PSF) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل نے سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سابق وائس چانسلر سکلز یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر سعود الطاف مہمانِ اعزاز تھے۔ سیمینار کے دیگر ممتاز مقررین میں ڈائریکٹر فاسٹ اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد، لمز (LUMS) سے پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس اور ڈپٹی چیف آئی سی ٹی ڈاکٹر شیر افغان خان شامل تھے۔
بریکنگ نیوز
- بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک2026کے دوران چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ودیگر کے ہمراہ پھولوں اور پودو ں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
- بارانی زرعی یونیورسٹی میں فلاور اینڈ پلانٹ اور ایگرو ٹیک نمائشوں کا افتتاح
- چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
- اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
- مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
- وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمد خوش آئند :ملک عارف
- ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
- مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم
- انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث عوام غیر معیاری مہنگی ایلپی جی گیس خریدنے پر مجبور
- فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد
- بینک آف خیبر اور ایگرونومکس کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر دستخط (BoK) اور ایگرونومکس نے
- آئی فون پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
- وزیر اعلی پنجاب کا قافلہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بغیر خطاب کئے روانہ
- وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ
- PTI کو ملنے والی ڈیل یا ڈھیل کے چکوال میں بھی آثار ظاہر ہونا شروع
- مری،پٹواریوں کی خالی آسامیوں کے باعث فرد، انتقال کے حصول میں مشکلات
- پاکستان میں قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر مملکت، ملک رشید احمد خان اور سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر، فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سیرینا ہوٹل میں عمان کے شاندار قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹ رہے ہیں۔
- فتح جنگ: وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یوینورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ریجنل کیمپس اٹک کی عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں۔
- مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر
- اٹک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے ریجنل کیمپس کا افتتاح
