لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جاری سیاسی و آئینی بحث کے تناظر میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس پارٹی صدر نوازشریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں نئے صوبوں کے قیام، انتظامی یونٹس کی تشکیل اور اس حوالے سے آئینی و قانونی پہلوئوں پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ مشاورتی اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنماشریک ہوں گے۔ اجلاس میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق پارٹی کا واضح موقف مرتب کرنے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کے حق میں نہیں ہے۔ پارٹی چاہتی ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں لائی جائے اور پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرے کہ اس معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے یا آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت نئے صوبے تشکیل دیئے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- جنوبی افریقی بیٹر کی ریکارڈ ساز اننگز دو سالہ بیٹے کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل
- نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لئے درخواست جمع کروادی
- مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اہم اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے بلائے جانیکا امکان
- بھارت میں ینسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری
- سندر:وین اور لوڈ ر رکشے کے درمیان تصادم سے 2نوجوان جاں بحق
- غزہ’ اسرائیلی فضائی حملہ’ حماس کے داخلی سلامتی کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید
- پی آئی اے کے جدہ اور مدینہ آپریشنز میں تکنیکی و انتظامی مسائل، پروازوں کی شیڈولنگ متاثر ہونے کا خدشہ
- انڈونیشیا شدید طوفان اور موسلادھار بارش کے دوران شہریوں کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل
- لندن میں 4 بجے غروب آفتاب کا آخری دن کل سے دن لمبے ہوں گے
- خلائی پرواز پاکستان میں نئے دور کا نقطہ آغاز ہے: احسن اقبال
- شنگھائی کے پارٹی سربراہ چن جننگ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع
- پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا
- 26 نومبر احتجاج: بشری بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
- سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن
- مولانا فضل الرحمانکی مبینہ نظر بندی کیس غیر قانونی اقدام کا خمیازہ بھگتنا ہو گا لاہور ہائی کورٹ
- سرکاری و نجی سکولوں کے باہر قائم غیر معیاری فوڈ سٹالز فوری ہٹانے کا حکم
- بھارت میںفضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، متعددشہروںمیںتعلیمی ادارے بند
- بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب’ عوامی مقبولیت کی بڑی لہر نہ لاسکا
- ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت تمام سٹیک ہولڈر ز مل بیٹھیں پرویز پرویزالٰہی
- صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔
