کراچی(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شارع فیصل پر ریلی نکالنے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم طحہ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کروائی ۔ایم کیو ایم کے مطابق شارع فیصل پر ریلی کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ درخواست میں جلسے کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامی اور سیکیورٹی تعاون بھی طلب کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔
