Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبہ بھر میں روڈسیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کے بطور جج 10 سال مکمل
    • جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں
    • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال
    • مومنہ اقبال شوہرحمزہ کے سرپرائزپرجذباتی ہو گئیں
    • شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگرو پہن کر ڈانس کرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں
    • بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر
    • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹارک نمبر ون بولر، بیٹرز میں ہیری بروک سرفہرست
    • دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے15رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
    • پاکستان اور قطر میں زرعی شراکت داری کی جانب پیشرفت
    • عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمے میں سزا معطلی کیلئے درخواست، ضمانت منظور ہونے کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت
    • برائلر گوشت مزید7روپے مہنگا’ فارمی انڈے 306روپے درجن ہو گئے
    • سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ،ترکیہ کا سیسمک ریسرچ جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
    • مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت روڈ سیفٹی یقینی بنائی جائے،IG پنجاب
    • تیل و گیس کی تلاش و پیداراری شعبہ کو113.7 ارب کا بعد از ٹیکس منافع
    • برطانیہ ‘ انسانی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کے اراکین کو قید کی سزا
    • جنوبی افریقی بیٹر کی ریکارڈ ساز اننگز دو سالہ بیٹے کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل
    • نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لئے درخواست جمع کروادی
    • مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اہم اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے بلائے جانیکا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور،کراچی(نیوز ایجنسیاں )پنجاب بھر کی فضا ایک بار پھر شدید آلودہ ہونے لگی جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے اور آنکھوں میں جلن جیسی شکایات کا سامنا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ صوبائی
    دارالحکومت لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ کراچی بھی تیسرے نمبر آگیا، لاہور کا مجموعی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 318ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم شہر کے متعدد علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔سب سے زیادہ آلودگی برکی روڈ کے علاقے میں دیکھی گئی جہاں اے کیو آئی 540 تک پہنچ گیا، گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی انڈیکس 520اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 320 ریکارڈ کیا گیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں گوجرانوالہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے سرِفہرست ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد یعنی 810 تک جا پہنچا ہے، اسی طرح ڈیرہ غازی میں اے کیو آئی 416، سرگودھا میں اے کیوآئی 343 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے، ملتان میں اے کیو آئی اوسط 329 رہی۔طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور پر مختلف مقامات سے ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی، موٹروے پولیس نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک تمام اقسام کی گاڑیوں جبکہ عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بھاری ٹریفک کا داخلہ روک دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ایم فور کے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دونوں اطراف تمام قسم کی ٹریفک کے لئے بندش نافذ ہے جبکہ عبدالحکیم سے فیصل آباد تک موٹروے بھاری گاڑیوں کیلئے بند کی گئی ہے۔ادھر دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا تیسرا نمبر رہا جہاں کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے اور ائیرکوالٹی انڈیکس 198ہے۔ادھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں میں سموگ مزید شدید ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ، جس میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی شدید سموگ متوقع ہے۔
    سموگ

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبہ بھر میں روڈسیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کے بطور جج 10 سال مکمل

      لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.