لندن(این این آئی)رائل کالج آف سائیکاٹرسٹس نے خبردار کیا ہے کہ گھریلو تشدد ذہنی بیماریوں کے آغاز اور شدت کے ساتھ ساتھ خودکشی کے خطرات میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کالج نے کہا کہ ذہنی صحت کی خدمات، ہسپتالوں اور کمیونٹی مراکز میں گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تربیت یافتہ ماہر عملے کی موجودگی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
