لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے اشتہاری کی عدم پیشی پر ضامن بھائی خرم شہزاد کا 20 لاکھ کا مچلکہ ضبط اور 15 کنال سے زائد جائیداد قرق کرنے کا حکم درست قرار دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اشتہاری ملزم کی عدالت میں پیشی یقینی نہ بنانے پر ضمانتی بھائی کو رقم ادا کرنا ہوگی، اٹلی سے ڈی پورٹ ہوکر یونان میں زیرِ حراست ہونے کا موقف ضمانتی کو ذمہ داری سے بری نہیں کرتا، درخواست گزار کے بھائی فہیم الرحمن عرف بھولو کے خلاف 24 فروری 2010 کو قتل کا مقدمہ درج ہوا، تھانہ منڈی بہائوالدین میں درج قتل کے مقدمہ میں فہیم الرحمن عرف بھولو کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہائوالدین نے بھائی کی درخواست پر ملزم کا پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کا پاسپورٹ بحال کرانے کے لیے بھائی نے 20 لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرایا تھا، ملزم کو دو ماہ میں عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا، ملزم کے مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے پر ضمانتی مچلکہ ضبط کیا گیا، ضمانتی مچلکے کی ضبطی اور وصولی کی کارروائی دوہری سزا کے زمرے میں نہیں آتی، ضمانتی مچلکے کی ذمہ داری قبول کرنے والا شخص بعد میں اس سے انکار نہیں کرسکتا، عدالتی حکم سے فائدہ حاصل کرنے والا اس کے ساتھ عائد ذمہ داری سے بھی انکار نہیں کرسکتا۔
بریکنگ نیوز
- ای سی او ممالک کی آرٹس یونیورسٹیوں کے سربراہان کا اجلاس آج سے شروع
- پٹواری کی جانب سے غیرقانونی فرد جاری کرنے کیخلاف آئینی درخواست خارج
- اشتہاری کی عدم پیشی پر ضامن بھائی کا 20 لاکھ کا مچلکہ ضبط، 15 کنال سے زائد جائیداد قرق کرنے کا حکم
- لاہور:کم عمری میں معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھائے ایک نوجوان مکینک ورکشاپ میں موٹرسائیکل کے انجن کی مرمت میں مصروف ہے۔
- بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ‘توانائی تعاون کی مالیت 3.33ٹریلین یوآن
- 5 سول ججوں کے تبادلے ،ہائیکورٹ میں بطور ریسرچ آفیسر تعینات
- لاہور:ایک کاریگر نے سرکنڈوں اور رنگ برنگے دھاگوں کی مدد سے تیار کردہ روایتی پتنگ کا خوبصورت ماڈل اور دیگر ثقافتی دستکاری کے نمونے فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
- غزہ’ اسرائیلی فضائی حملے’ 10فلسطینی شہید’حماس کا جوابی کارروائی کا عندیہ
- امریکا میں تھینکس گیونگ سفر کے دوران 1000سے زائد پروازیں منسوخ
- ٹرمپ نے پیوٹن سے یورپ کے خلاف فوجی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا
- یوکرین کا جنگ میں پہلی بار لیزر ہتھیار سے جیٹ انجن والا روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سمارٹ انٹرایکٹو بورڈز لگانے کا فیصلہ
- حیدر آباد:کسان کاشت کردہ چاولوں کو تھیلوں میں بھر رہے ہیں۔
- ورلڈ یونورسٹی رینکنگ 2027 100 جامعات میں پاکستان کی محض 15 یونورسٹیاں شامل
- پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی چوتھی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی
- لاہور رنگ روڈ پر خواتین کی گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر سفر کی ویڈیو وائرل
- محسن نقوی کا فائر بریگیڈ گاڑیوں کا رسپانس ٹائم کم کرنے کا حکم
- ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد، دونوں ممالک کا کردار محدود ہے:ٹرمپ
- بھارتی سکھ یاتریوں کی پنجہ صاحب سے آمد’گردوارہ کرتارپور روانہ
