Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :پیپلز لائرز فارم کے زیر اہتمام صدرPLFراولپنڈی ڈویژن سید مسعود الحسن شاہ ودیگر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو ۔
    • دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
    • مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے سردار عتیق
    • راولپنڈی :سابق صدر اسلام چیمبر اویس ستی سابق صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے ملاقات میں ان کو وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر کو آرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔
    • ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ریٹائرڈ ندیم ناصر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • راولپنڈی پولیس کے صدر ڈویژن میں تعینات ایک ایس ایچ او پر جواریوں کے خلاف کارروائی
    • ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کر دی
    • 4 مزید مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ملزم جان کی بازی ہار گئے
    • بارات کی گاڑی سے گر کر دو نوجوان جاں بحق، خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دائودی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • قائد اعظم کا 150 واں یومِ ولادت شاندار طریقے سے منائیں گے: گورنر سندھ
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد گورنر ہائوس میں ملاقات کر رہے ہیں۔
    • قائد اعظم کا 150 واں یومِ ولادت شاندار طریقے سے منائیں گے: گورنر سندھ
    • ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری قیمت میں نمایاں کمی ا گئی
    • سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد 2300 روپے کی کمی
    • سپریم کورٹ : 3 سال پرانے 241 کنال اراضی تنازع کا فیصلہ سنادیا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار ‘ اپیلیں مسترد
    • گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر داخل ہوکر ہراساں کرنیکا مقدمہ ‘ 3 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبرتک توسیع
    • پنجاب پولیس ‘ پی ایس پی افسران اور رینکرز کے درمیان دھڑے بندی ختم نہ ہوسکی
    • فرانس، تیز رفتار بلٹ ٹرینوں کی نئی نسل متعارف،توانائی کے استعمال میں بچت
    • پنجاب یونیورسٹی نے 10 طلباء کو مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے سردار عتیق

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفرآباد(وقائع نگار) صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے دفتر کے دورے کے موقع پر کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کوشیش ناگ جھیل پر جانےسے روکنا ہندوستانی جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔شیش ناگ جیل کے قریب سے ایسی کون سی سرنگ نکالی جارہی ہے جس پر ہندوستان اتنا خوف زدہ ہے ، ایسے جب ایک سابق وزیراعلیٰ کو بھی بولنے اور چلنے کی آزادی نہیں ہے تو عام کشمیریوں کے حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور پورے علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے بلکہ کشمیری قیادت کو بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ محبوبہ مفتی کے ساتھ ہونے والا سلوک اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کشمیر میں ہر اس آواز کو کچلنا چاہتا ہے جو حق و انصاف کی بات کرے۔انہوں نے ورلڈ کالمسٹ کلب کے کالم نگاروں سے کہا کہ آپ قلم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں۔ دنیا کو بتائیں کہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ کشمیری عوام ان مظالم سے ڈرنے والے نہیں۔ ہتھیار چھین کر بھی لڑنے والی اور ہتھیار پھینک کر بھی ڈٹ جانے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کامیابی ضرور ان کا مقدر ہے ،آزاد کشمیر کے عوام کو یہ جان لینا چاہیے کہ جتنی آزادی آپ کو حاصل ہے اتنی دنیا میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہے ، ایکشن کمیٹی جب تک عوامی حقوق کی بات کرتی رہی تو عوام ان کے ساتھ تھے آج ایکشن کمیٹی حالات کو جس طرف لیکر جارہی ہے اس کے نتائج بڑے خوفناک ہو سکتے ہیں ، مطالبات پیش کرنا عوام اور عوامی نمائندوں کا حق ہوتا ہے لیکن بندوق کے زور پر نہ تو حق حاصل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ریاست کو بندوق دیکھانا کوئی جرات مندی ہے ، ریاست ماں ہے اور ریاست تمام مکاتب فکر کو یکساں بنیادی حقوق کی فراہمی کی ذمہ دار ہے ، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات کو بہترین فورم قرار دیا تاہم جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کی تحقیقات ناگزیر ہیں ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبے اور نئے انتظامی یونٹ بنانے کی بات ہو رہی ہے، اس کے فائدے اور نقصان دونوں کو سامنے رکھنا چاہیے۔نئے صوبے بننے سے انتظامی امور آسان ہوں گے، چھوٹے علاقوں کے مسائل جلدی حل ہوں گے، ترقیاتی فنڈز نیچے تک پہنچیں گے، مقامی نمائندگی بڑھے گی اور عوام کو اپنے حق کے لیے لاہور، کراچی یا پشاور تک نہیں جانا پڑے گا۔دوسری طرف نئے صوبے بننے سے صوبائیت اور علاقائیت کو ہوا مل سکتی ہے، نئے سیکرٹریٹ، اسمبلیوں اور انتظامی ڈھانچے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا، قومی یکجہتی متاثر ہو سکتی ہے اور اگر فیصلہ سیاسی مفاد کے لیے کیا گیا تو اس سے انتشار بھی پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے عوامی خواہش اور انتظامی ضرورت کے مطابق بننے چاہییں، نہ کہ سیاسی مفاد کے لیے۔ قومی اتحاد کو ہر صورت میں برقرار رکھنا ہوگا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہو چکا ہے ، انکی پالیسیوں سے پاکستان کا دنیا میں ایک الگ پہچان بن چکا ہے ، سردار عتیق احمد خان نے کالم نگاروں سے کہا کہ آپ قلم کے ذریعے کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بھی بنیں اور پاکستان میں نئے صوبوں کے معاملے پر عوام کو فائدے اور نقصان دونوں سے آگاہ کریں۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے عہدیداران سینئر صحافی،تجزیہ نگار اور معروف کالم نگار مظہر برلاس، شیخ اظہار احمد، حاشر عباسی اس موقع پر موجود تھے ،بعدازاں سردار عتیق احمد خان نے دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد داتا دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی اور دعا کی کہ اللہ پاک سرزمین پاکستان کو سدا شاد و آباد رکھے ، پاک فوج کی ہر محاذپر جیت یقینی ہو ، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کو آزادی نصیب ہو ، اس موقع پر چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      موبائل فون کی رقم کے تنازع پر طلحہ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سلمان اور حماد محمود پر حملہ کر دیا

      راولپنڈی :پیپلز لائرز فارم کے زیر اہتمام صدرPLFراولپنڈی ڈویژن سید مسعود الحسن شاہ ودیگر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو ۔

      دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.