Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب ، 3 انڈین فوجیوں کا عبرت ناک حشر

    By Daily Khabrainجولائی 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    indian loc
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بازنہ آیا اور اس کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکا شہید جبکہ 4شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی کے نتیجے میں 3بھارتی فوج ہلاک اور 3چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لیپہ سیکٹر کے گاﺅں گھی کوٹ اور مندال میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جہاں لوگ نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکا شہید اور 4 شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ بھارت کی 3 چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اپنی معصوم شہری آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دیتی رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک آرمی نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی درخواست پر پاک۔ بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا، جس میں بھارت کی طرف سے پاک فوج پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فوج ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی عمل سمجھتی ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کورٹ، نیزا پیر اور کیانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس سے پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج نے بھارت کی اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس سے 5 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک

      پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

      بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.