Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی پورٹ پر 4 جہازوں سے1 لاکھ 8 ہزار ٹن کھاد پہنچ گئی
    • لاہور:دہلی گیٹ کی حالت زار کے حوالے سے لی گئی تصاویر۔
    • ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
    • مشی گن’ سینٹ نشست پر انتخابات، یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات
    • دہلی گیٹ پیرا فورس کی غفلت کی وجہ سے تضاوزات کی بھر مار ٹریفک نظام درہم برہم
    • دہلی گیٹ کا علاقہ راوی ٹائون کے بجائے سٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے:ہمایوں رشید
    • پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام
    • پیرس:فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء میں پاکستان کی بھرپور شرکت’ممتاز زہرا بلوچ پاکستانی پویلین کا افتتاح کر رہی ہیں۔
    • سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی:مراد علی شاہ
    • امریکہ’ پاکستانی کمیونٹی کا شاندار فیملی فیسٹیول ‘700سے زائد افراد کی شرکت
    • 117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں
    • امریکی مڈٹرم الیکشن،ایلون مسک درجنوں ملین ڈالرز فنڈز دینے والوں میں سب سے آگے
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی، اخبارات کی ترسیل بحال
    • پیرس:انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت
    • مساج سیٹرزغیراخلاقی سر گرمیوں کا گڑھ پولیس اہلکار حصہ لیکر سر پرست
    • لاہور:پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری’ ملزمان گرفتار’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم گورنر ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم جاری’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بڑا اضافہ امریکی تیل 100 ڈالرفی بیرل سے یجاوز کر گیا
    • فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نے دہشت گردوں سے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کا بیان مسترد کردیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    nafees zikria.jpg
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ڈن فورڈ کا بیان بے بنیاد ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی خلاف ورزیوں سے خطے کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے، بھارتی فائرنگ سے اب تک 45 پاکستانی شہری شہید اور 155 زخمی ہوئے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ترجمان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جو ہمیشہ فائرنگ میں پہل کرتا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ایل او سی کی صورتحال مانیٹر کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے، جب بھی بھارت ایل او سی پر خلاف ورزی کرتا ہے مبصر مشن کو آگاہ کرتے ہیں تاہم بھارت مبصر مشن کو تحقیقات کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، بھارت پاکستان میں مداخلت سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر صورتحال خراب کرتا ہے۔نفیس زکریا نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے، پاکستان نے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کیے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔ پاکستان میں کسی قسم کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی، بھارت کی سول سوسائٹی نے بھی دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے، بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت احرار سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آئی ایس آئی اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے جنرل ڈن فورڈ کا بیان بے بنیاد ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی تاہم افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.