Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیٹ مڈلٹن شہزادہ ہیری سے صلح کیلئے شہزادہ ولیم پر دبائو ڈال رہی ہیں: شاہی ذرائع کا دعویٰ
    • بھارتی فورسز نے ترال پلوامہ میں نظربند کشمیری کا رہائشی مکان تباہ کردیا
    • اوکاڑہ’ پولیس مقابلے میں 51 مقدماتمیں ملوث ڈاکو ہلاک، 2 فرار
    • پنجاب میں سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 4صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل
    • ملتان:وینڈر شکرقندیوں کو ترتیب دینے کے بعد گاہکوں کی راہ تک رہا ہے۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مجرم شاہد کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
    • ضلع بھر میں قائم سرکاری مراکز صحت کی حالت زار، مریض ذلیل و خوار ہونے پر مجبور
    • ٹھیکیدار اور سینیٹیشن عملے کی ملی بھگت، جگہ جگہ گندگی،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
    • ممنوعہ غیر ملکی ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
    • تھانہ سول لائنز گوراقبرستان میں چور کیبل چوری کرتے ٹریکٹر سمیت گرفتار
    • راولپنڈی،2 منشیات سپلائر گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • پشاور:کے پی گورنر فیصل کریم کنڈی اینٹی انکروچمنٹ کارروائیوں کو کنڈی گھڑی قمر دین میں کھڑے دیکھ رہے ہیں۔
    • پولیس کی جوئے کے اڈے پر ریڈ، 5 ہزار 140 نقدی ایک گاڑی 2 موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • اسپیلنگ بی مقابلے کا جی آر-6 کیمپس میں کامیاب انعقاد
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
    • مری میں لین دین کے تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص زخمی
    • سی سی ڈی چکوال کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث ملزما ن گرفتار
    • گیارہویں جماعت کے طالبعلم ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش
    • تھانہ جاتلی، 6 سال پرانا اغوا کا کیس ٹیکنیکل بنیادوں پر حل، مغویہ بازیاب جاتلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملکی ترقی کے منصوبے کو روکا گیا تو خونی انقلاب آ سکتا ہے: شہباز شریف

    By Daily Khabrainاکتوبر 8, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    shahbaz sharif
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیرہ گجراں لاہور میں برقی ٹرین اورنج لائن میٹرو کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ چین کا پاکستانی عوام کیلئے تحفہ ہے، تاریخی منصوبے پر پورے پاکستان کی نظریں لگی ہیں، اس کیلئے 20 سال کیلئے نہایت آسان شرائط پر قرض فراہم کیا گیا، 7 سال تک ہمیں کوئی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، اورنج ٹرین کا سفر انتہائی آرام دہ ہو گا اور حادثے کا کوئی اندیشہ بھی نہیں ہو گا۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین پر 5 لاکھ لوگ روزانہ سفر کر سکیں گے، دھرنے والوں نے پاکستان کا 7 ماہ کا قیمتی وقت ضائع کیا، وقت آ گیا ہے ایسے لوگوں کا پول کھول دیا جائے، الزامات لگانے والے قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ڈرامہ رچانے والے کہتے ہیں اورنج لائن کیوں بنائی؟ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہا گیا، طرح طرح کے الزامات لگائے گئے اور پھر انہوں نے خود پشاور میں میٹرو بس کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان پشاور میں میٹرو بس چلانا تو دور کی بات، اس کی ایک اینٹ تک نہیں لگا پائے، لاہور کی میٹرو بس پر الزام لگایا گیا کہ اس کے منصوبے پر 70 ارب لگے، مگر وہ 70 ارب کی بجائے 35 ارب بھی ثابت نہیں کر سکے، پونے دو سال سے اورنج لائن منصوبہ عدالت میں کیس ہونے کے باعث التوائ کا شکار ہے لیکن ہم ناامید نہیں، عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔
    وزیر اعلیٰ نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی آتا ہے تو وہ پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں، یہ کیسا نیا پاکستان اور کیسی تبدیلی ہے؟ قرضے معاف کرانے والے اورنج لائن کی مخالفت کر رہے ہیں، رینٹل پراجیکٹ میں خزانے کو کھوکھلا کرنے والے اورنج لائن کی مخالفت کر رہے ہیں، غریب باوقار سفر کر سکے، مخالفین کو یہ گوارا نہیں، ملکی ترقی کو مخالفین نے روکا تو خونی انقلاب آ سکتا ہے۔چینی حکومت کے تعاون سے اورنج لائن ٹرین کی رونمائی کی پروقار تقریب ڈیراں گجراں میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اعلیٰ حکومتی عہدیدار چینی مہمان اور یونین کونسل چیئرمین بھی تقریب میں پہنچے۔
    تقریب میں انجن سمیت 5 بوگیوں پر مشتمل ٹرین پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی۔ ہر بوگی میں 4 داخلی اور 4 خارجی دروازے رکھے گئے ہیں۔ ٹرین 80 کلو میٹر کی رفتار سے پٹڑی پر دوڑے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.