Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک عدم اعتماد یا اسمبلی ٹوٹے گی؟نواز شریف کوبھی آگاہ کردیا گیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بلکہ پوری مسلم لیگ ن ہی فارورڈ بلاک ہے ، نوازشریف طویل عرصے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے ، پارٹی کے بیشتر لوگ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے عہدے سے
    دستبردار ہو جانا چاہئے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کئے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، میر ظفر اللہ جمالی ، ریاض پیر زادہ اور چوہداری نثار سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی کافی لوگ آئین اور قانون کےساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یا عدم اعتماد کی قرارداد آ جا ئے گی یا شاہد خاقان عباسی اسمبلی توڑیں گے۔ نواز شریف کی جانب سے ا پاکستان میںنتشار پھیلائے جانے کی وجہ سعودی عرب میں بہت غصہ پایا جاتا ہے، نواز شریف کو پتہ کرنا چاہئے کہ اکرم شیخ نے ان کو پھنسانے کے لئے کس کس سے کتنا پیسہ لیا ۔ ،فریال تالپور پوری سندھ حکومت چلا رہی ہیں اور انہوں نے مراد علی شاہ کو سائیڈ پر کیا ہوا ہے ابھی عذیر بلوچ کا اصل کھیل تو سامنے ہی نہیںآیا جب آئے گا تو قوم کو بہت دکھ ہو گا وہ جرائم پیشہ تو تھا ہی لیکن ساتھ ہی غیر ملکی طاقتوں کے لئے بھی کام کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریکس ٹلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار کو نہیں بلایا گیا ، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں بہت خوش آئند بات کی اور پاکستان کا موقف مضبوط انداز میں پیش کیا۔سیاسی و عسکری قیادت کے اکٹھے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات سے پاکستان کا ایک مضبوط موقف دنیا کے سامنے گیا۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی کرپشن کیس میں گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جلد وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ملاقات ہوئی جس میں کرپشن کیسز میں زیر عتاب میاں نوازشریف کو گرفتار ہونے سے بچانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مشاورت کے دوران مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی وزراءاور بالخصوص مریم نواز کی جانب سے اداروں پر جو الزامات کی بوچھاڑ کی جارہی ہے اس سے مزید حالات خرابی کی جانب بڑھ رہے ہیں لہٰذا وفاقی کابینہ کے وزراءاپنی بیان بازی کے دوران اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھیں اس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ان کا کوئی وزیر قومی اداروں کیخلاف بیان بازی نہ کرے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا کہ نوازشریف کی موجودہ حالات میں وطن واپسی کا فیصلہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ملک کے حالات پر تشویش ہے شہبازشریف سے ملاقات میں کہا کہ آپ بھائی کو سمجھائیں نوازشریف کے ساتھی اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہبازشریف سے ملاقات میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نوازشریف کو سمجھائیں تھوڑا سا وقت کے ساتھ اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ نوازشریف کی حیثیت اب پہلے جیسی نہیں رہی اب سعودیہ کے ذریعے این آر او ممکن نہیں ہے موجودہ حالات میں جنرل (ر) راحیل شریف کوئی کردار ادا نہیں کرسکتے۔

     

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.