Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زاہد حامد پہلے استعفی دیتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا:سراج الحق

    By Daily Khabrainنومبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    sirajul-haq
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب اور فیض آباد دھر نا کے مظاہرین کوگولیاں مارکر شہید کرنے کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری جائے ، عوام ظالموں کو ایوانوں کے اندر نہیں جیلوں کے اندر دیکھنا چاہتے ہیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حکمران مالی کرپشن کے ساتھ نظریاتی کرپشن بھی کر رہے ہیں،پاکستان میں نام نہاد جمہوری حکومت قائم ہے، عوام نے حکمرانوں کو عوام کے قتل کیلئے نہیں خوشحال پاکستان کے لئے مینڈیٹ دیا تھا،کنٹینر کے پیچھے حکومت نہیں چل سکتی،ناموس رسالت کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک دفاع کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے فیض آباد دھرنے میں شہید ہونے والے جے آئی یوتھ کے نائب صدر راجہ ذوہیب کے گھر ان کے والد راجہ زاہد سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شہید کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں یہ ہمارے اللہ کا حکم ہے۔ شہید ہمارے ہیرو ہیں اور آج ان کی تعزیت کے لئے میں ان کے گھر حاضر ہوا ہوں پوری قوم ختم نبوت کے شہیدوں کے ساتھ ہے۔ راجہ ذوہیب کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا وہ ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے گھر سے نکلے تھے۔ وہ عظمت اسلام کی سربلندی کے لئے فیض آباد گئے تھے۔ ان کے والدین ان کی شہادت سے مطمئن ہیں اور ہم سب ان کی شہادت کی قبولیت کیلئے دعا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ان کو ایسے ملک میں شہید کیاگیا جو کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا۔پاکستان میں نام نہاد جمہوری حکومت قائم ہے عوام نے حکمرانوں کو عوام کے قتل کا مینڈیٹ نہیں دیا تھا کہ وہ والدین کو اپنے بچوں سے محروم کر دیں۔ عوام نے خوشحال پاکستان کے لئے مینڈیٹ دیا تھا۔ چار سال سے حکومتی کارکردگی صفر ہے حکومت نے صرف مہنگائی اور بے روزگاری کا تحفہ عوام کو دیا ہے۔ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ ممتاز حسین قادری شہیدکو ان کے دور میں شہید کیاگیا۔ جمہوری حکومت ہونے کے باوجود لوگوں کو جنازے سے روکا گیا مگر اس کے باوجود لاکھوں لوگوں نے ان کے جنازے میں شرکت کی اور ثابت کیا کہ ممتاز حسین قادری ان کا ہیرو ہے اور حرمت رسول پر جو بھی جان قربان کرے گا وہ ہمارا ہیرو ہو گا۔ سیکولر اور مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لئے حکومت نے ممتاز قادری کو شہید کیا۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حکمران مالی کرپشن کے ساتھ نظریاتی کرپشن بھی کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا تھا کہ عوام سیکولر اور لبرل ملک چاہتے ہیں۔ راجہ ذوہیب اور ممتاز قادری نے شہادت دے کر ان کو پیغام دیا ہے کہ ہم سیکولر نہیں اسلامی ملک چاہتے ہیں۔ حکمران مکہ مدینہ کے بجائے امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور کفار کی خوشنودی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ عزت اللہ دیتا ہے عالمی قوتوں کی وجہ سے نہ حکومت ملتی ہے اور نہ عزت۔ نوازشریف کی حکومت ہونے کے باوجود ان کو عزت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے حلف نامے میں تبدیلی ایک سازش کے تحت کی گئی جو بھی حکمران پاکستان سے باہر جاتے ہیں ان سے یہی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کو تبدیل کر دو تو ہم آپ کو امداد دیں گے ۔ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے میں مسلمانوں نے بہت زیادہ قربانیاں دیں اور اسی وجہ سے سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کو سزائے موت سنائی گئی۔ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کا فیصلہ انہوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور قادیانی اس فیصلے کو ختم کرنے کے لئے ہمہ وقت سازشوں میں مصروف رہتے ہیں اور ان کی سازشوں کی وجہ سے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔ سب سے پہلے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے یہ ترمیم پیش کی تھی کہ اس کو ختم نہ کیا جائے مگر شور شرابے میں کسی نے ان کی آواز نہیں سنی جب عوامی دبا¶ پڑا تو حکومت پیچھے ہٹ گئی۔ سراج الحق نے کہا کہ شروع دن سے ہمارا یہی مطالبہ تھا کہ جو حلف نامے میں ترمیم کرنے والے ہیں ان کو سزا دی جائے مگر حکومت کہتی تھی رات گئی بات گئی اور یہی وجہ ہے کہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ بھی شائع نہیں ہوئی۔ اگر اس میں کوئی غریب ملوث ہوتا تو ابھی تک اس کو سزا دے دی گئی ہوتی مگر اس میں اشرافیہ اور بڑے لوگ ملوث ہیں جس کی وجہ سے حکومت خاموش ہے۔ اس سازش میں وزیر قانون تو ایک آدمی ہے اس کے ساتھ دیگر لوگ بھی اس سازش میں ملوث ہیں۔ اس حوالے سے ہم حکومت پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ حکومت فوراً ایک جوڈیشل کمیٹی بنائے جو سازش کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے رکھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.