اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ کسی کا نا م ای سی ایل میں ڈالنا بڑا ہی سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ جمہوریت میں کسی کی آزادی بہت اہم ہوتی ہے۔چینل فائیو کے پروگرام انیوز ایٹ7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کچھ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر میڈیا پر ٹرائل مناسب نہیں اس سے ٹرائل متاثر ہوتا ہے۔اس وقت چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ممکن نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماءعبدالقادر پٹیل نے کہا کہ…
Author: Daily Khabrain
ماسکو(ویب ڈیسک) روس کے صنعتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 79 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی روس کے صنعتی شہر کی رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ملبے سے 3 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر 79 لاپتہ ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا، 469 امدادی کارکن طبی کاموں میں مصروف ہیں، 79 افراد کے تاحال…
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر برلنگٹن کے وائلڈ لائف پارک میں شیر نے حملہ کرکے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کردیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارک کا عملہ شیر کے پنجرے کی صفائی کر رہا تھا کہ پنجرے کے بند حصے سے شیر اچانک وہاں آ گیا اور خاتون الیگزینڈرا بلیک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔بعدازاں شیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، تاکہ خاتون کو اس کی گرفت سے نکالا جاسکے۔وائلڈ لائف پارک کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انسانی جان کے ضیاع پر شدید افسوس…
دبئی (ویب ڈیسک)آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں بھارت ویرات کوہلی کا بدستور راج ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے…
ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی شخص نے گھر سے ملحق لان میں اچانک 30 ایسے سانپ دریافت کئے جو انتہائی خطرناک تصور کئے جاتے ہیں۔ٹیکساس کے ایک شخص کی تیارکردہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو میںکُر کُرے (ریٹل) سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے۔بوبی کووان نامی شخص نے یہ ویڈیو ٹیکساس کے ایک علاقے گورمن میں بنائی ہے۔ ایک کیبن کے چھپر کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے…
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں جس کے بعد اب اسکول 7 جنوری بروز پیر کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں والدین کو بچوں کو اسکول چھوڑنے میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور شدید سردی کے باعث بچے بیمار بھی پڑسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ملک میں اس وقت سردی کی شدید لہر جاری ہے اور صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں جس کے بعد یکم جنوری کو اسکولوں…
میلبرن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان بھارتی ٹیم پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے مشہور ’بے 13‘ سے کچھ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے آوازیں کسیں کہ ’ہمیں اپنا ویزا دکھاﺅ‘ جبکہ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں سے بھارتی شائقین نے بھی شکایت کی کہ انہیں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔مشہور کرکٹ ویب سائٹ ‘کرک انفو’ نے جملے کسنے والے شائقین کی ویڈیو کرکٹ آسٹریلیا کو فراہم کی، جنہوں نے یہ ویڈیو وکٹوریہ پولیس اور گراﺅ…
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے نئے سال کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پُر امن، متحرک اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے، 2019 ترقی کا سال ہو گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ متحد ہو کر ہم اپنی کامیابیوں کو مزید مستحکم کریں گے، اللہ ہم پر رحم کا سلسلہ جاری رکھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء اور پُرعزم پاکستانیوں کو سیلوٹ بھی پیش کیا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول پر 4 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔ذرائع کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لیے حکومت کی جانب سے خوشخبری ملی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 0.52 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی…
لاہور (ویب ڈیسک) ہم آپ کو خالص شہد کی پہچان کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔ سب سے پہلے شہد کی بوتل پر لگے لیبل کو چیک کریں، جس پر اجزائے ترکیبی درج ہوں۔ شہد بنانے والی کمپنی کی طرف سے ایمانداری کے ساتھ اجزائے ترکیبی کا اندراج قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے۔ ان اجزاءمیں اگر ایسے مادے جو تیل میں اس لئے ملائے جاتے ہیں کہ اس میں کوئی غیر معمولی خصوصیت پیدا ہو جائے نہ ہو تو بے فکر ہو کر یہ شہد خرید لیں۔ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس…