راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جب کہ بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 9 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی فوج کی جارحیت پر پاک فوج…
Author: Daily Khabrain
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ا?صف علی زرداری اجازت دیں تو ہم ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی حکومت گر سکتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو ا?تا نہیں تھا اب پتہ چلا ہے کہ ان کا حساب بھی کمزور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں اور تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی’۔انہوں نے کہا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کر تے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کے بعد کیس کی ابتدائی سماعت 10 جنوری کو ہوگی، ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ…
نیوزی لینڈ (ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019 کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئی سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی سے سال نو کا جشن منایا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ میں گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ شہر کے معروف سٹی ٹاور پر آتشبازی کی گئی جس سے پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا، نظارہ دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد سٹی ٹاور کے قریب موجود ہیں، اسی طرح آکلینڈ ہاربر برج پر بھی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی،…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں نواز شریف کو بری کیا گیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جو 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے چھٹی کے روز فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں جرم ثابت نہیں کرسکا اور نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب…
راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات دیکھ کرکچھ نہ ہی بولنابہترہے،ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، احتساب ملک کی ضرورت ہے مگر متنازع احتساب اس کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو احتساب ہو رہا ہے وہ شفاف نہیں ہے، جو طریقہ کار اپوزیشن پر لاگو ہے وہ حکومت پر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف نہیں بلکہ پوری جماعتیں ہیں اور جب اپوزیشن کے تحفظات دور ہونگے تو پوری قوم…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری پر جعلی اکاونٹس کیس میں تاحیات نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکے ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں سے متعلق اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹس کے مطابق دونوں نے بیرون ملک مبینہ جائیدادیں چھپائیں ، فریال تالپور نے اندرون سندھ پانچ جائیدادیں ظاہر نہیں کیں۔ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے 2018الیکشن کے انتخابی گوشواروں میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ آصف زرداری نے انتخابی گوشواروں میں پاکستانسے باہر صرف ایک…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب سے پاکستان کو پیکیج کی مد میں تیل کی فراہمی کا آغاز جنوری سے متوقع ہے جس کا معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ اس منصوبے سے متعلق تفصیلات کا معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس سے متعلق دیگر معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں مکمل کرلیے جائیں گے۔ تکنیکی بنیادوں پر ایک مرتبہ مسودہ تیار ہوگیا تو دونوں ممالک کے وزرا معاہدے پر دستخط کریں گے جبکہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو 3 اربڈالر کا…
ممبئی (ویب ڈیسک ) راجیش کھنہ اصل معنی میں انڈین فلم انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار تھے۔اپنے بالوں کے سٹائل، بڑے کالر والی شرٹ اور پلکوں کو جھکا کر نگاہوں سے تیر چھوڑنے کی ادا سے انھوں نے فلموں کے مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔راجیش کھنہ کی زندگی کے بارے میں ’دی انٹولڈ سٹوری آف انڈیاز فرسٹ سپر سٹار‘ کتاب لکھنے والے یاسر عثمان نے ایک بار ایک بنگالی خاتون سے پوچھا کہ راجیش کھنہ ان کے لیے کیا اہمیت رکھتے ہیں۔ یاسر کے بقول اس خاتون نے کہا کہ ’آپ نہیں سمجھیں گے۔ جب ہم ان کی فلم…
لاہور (ویب ڈیسک ) نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے۔سال 2018ئ میں پاکستان کی سیاست کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے یہ سال بہت اچھا رہا کیونکہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد وہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن ان کا 2019ئ کیسا رہے گا ؟ کیا اگلے سال میں ان کی حکومت کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسی حوالے سے ماہر فلکیات آغا بہشتی کا کہنا ہے کہ دیکھنے والوں کے علم میں ہے 2018 ئ…