All posts by Daily Khabrain

عمرا ن خان نے سکندر بوسن کے بعد چو دھری الیاس اور پی پی 28 سے محمد زبیر کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا

گجرات (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹیں دینے کے بعد اب ’واپس ‘ لینے کا عمل شروع کر دیاہے ، گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری الیاس سے ٹکٹ بھی واپس لے لیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری الیاس اور پی پی 28 سے محمد زبیر کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیاہے ، دونوں امیدواروں کے نام پی ٹی آئی فہرست سے غائب ہو چکے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر 2013 میں پارٹی امیدوار تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ن لیگ سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سکندر بوسن کو دیا گیا ٹکٹ بھی چند ہی گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا تھا۔

بھارت کا کونسا اداکار و اداکارہ کونسی گاڑی استعمال کرتے ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟ وہ باتیں جو ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ سٹارز کے انداز نرالے ہیں اور کیوں نہ ہوں ، جب دولت کی گنگا بہہ رہی ہوتو سبھی پرتعیش زندگی گزارنے کے رنگ ڈھنگ اپنالیتے ہیں۔ جہاں ان اسٹارز کا کروڑوں روپے کا رہن سہن ہے وہیںان کے زیرِاستعمال گاڑیاں بھی کروڑوں روپے سے کم نہیں۔ آپ ان کو رولز رائس سے لے کر فیراری اور بگاٹی جیسی مہنگی گاڑیاں دوڑاتے دیکھ سکتے ہیں۔ فی الحال ہماری معلومات کے مطابق سب سے مہنگی گاڑیاں چلانے والے سٹارزکی فہرست کچھ یوں ہے۔

احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ سیمپل میں حشیش کی مقدا ر نے سب کو حیرا ن کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی ہے جو ایک تفریحی نشہ کہلاتا ہے اور اس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں کیا جاتا۔چونکہ حشیش قوت بخش نشہ نہیں ہے اس لئے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چاہتا تو احمد شہزاد زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاط کے طور پر احمد شہزاد کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا خطرہ مول نہیں لیا۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی میں ڈاکٹر ریاض اس کیس کو ہینڈل کررہے تھے جو چھٹیوں پر ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر سہیل سلیم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔پی سی بی کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں واقع حکومت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی کیمیائی رپورٹ کی تصدیق کا انتظار ہے۔

پشاور: پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ، 2 پائلٹ شہید

پشاور (ویب ڈیسک )پاک فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کے قریب کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کرکے جیسے ہی جہاز تھوڑی سی بلندی پر گیا، اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جہاز کے کپتان نے قریبی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو موڑا لیکن کریش لینڈنگ کے دوران ہی اس میں آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔

 

شاہد خاقان، خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی، خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سرمد حنیف کی دائر اپیل پر سماعت کی، ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔دوسری جانب جسٹس سید شہباز رضوی نے ہی این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی جانب سے فردوس عاشق کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی جائیدادوں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے، ٹریبونل نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایپلیٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے سے متعلق ریٹننگ آفیسر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

 

قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کیلئے تحریک انصاف کے 229 امیدوار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انتخابات 2018 کے لیے پارٹی ٹکٹوں پر ہونے والے احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ پارٹی کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے 229 حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان خود 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل پارٹی کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کچھ نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پارٹی قیادت کی جانب سے کچھ حلقوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان کو روکا گیا تھا۔اس کے علاوہ انتخابات کے لیے نئے چہروں کو سامنے لانے اور انہیں ٹکٹ دینے کے فیصلے پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا اور پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پارٹی کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا گیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ پارٹی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کچھ حلقوں پر دیے گئے ٹکٹوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔احتجاج کے دوران پارٹی میں اندرونی اختلافات بھی سامنے آئے اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے درمیان عوامی سطح کے ساتھ ساتھ نجی ملاقات میں بھی لفظی جنگ ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے کیمپ میں موجود لوگوں کا ماننا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو بنی گالا کے باہر دھرنے کے لیے اکسایا تھا۔

 

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو رقم وصول کرنے روک دیا

کراچی (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاو¿ن کراچی کی جانب سے خریداروں سے رقم وصول کرنے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رقم وصول کرنے سے روک دیا، ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ خریدار اپنی رقم سپریم کورٹ کے حکم پر کھولے گئے اکاو¿نٹ میں جمع کرائیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سرہراہی میں بحریہ ٹاو¿ن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ملک ریاض کے وکیل اعتراز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاو¿ن پیسے وصول کرنے کے لیے لوگوں کو نوٹس دے رہا ہے، یہ عمل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس کیس میں علی ظفر نے التوا کی درخواست دائر کررکھی ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس ملک کا کھایا ہے تو پھر اسے لوٹائیں بھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رابن ہوڈ کی طرح چوری کرکے واپس لوگوں میں باٹنے کے عمل کو درست قرار نہیں دے سکتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بلند عمارات کی تعمیر پر پابندی عائد کررکھی ہے، بحریہ ٹاو¿ن کو کراچی میں 20 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت کس نے دی؟چیف جسٹس نے ملک ریاض کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے موکل کو کہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوں، حاجی صاحب کو لے کر آئیں، کیا ملک ریاض کو عدالت میں آر کھڑا ہونا معیوب لگتا ہے؟

 

مسجد کے باہر ناچنے پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

ملائیشیا (ویب ڈیسک) میں سوشل میڈیا پر دو خواتین کی مسجد کی عمارت کے سامنے ناچنے والی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس مسجد میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس ویڈیو میں دو خواتین کو گھٹنے سے اوپر لباس پہنے ہوئے اور کھلے پیٹ کے ساتھ ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں قائم کوٹا کنابالو مسجد کے سامنے ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حکام ان دونوں خواتین کی شناخت کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ دونوں غیر ملکی تھیں اور ان کا تعلق مشرق بعید کے ممالک سے ہے۔ملائیشیا کی ریاست صباح میں وزارت سیاحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان عبادت گزاروں کے تضحیک کی گئی اور مقامی مہمان داری کا مذاق اڑایا گیا ہے۔’
اتوار کو مسجد کے چئیرمین نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ کو سیاحوں کو مسجد کی عمارت تک لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مزید کہا کہ سیاحوں کو لانے والی کمپنیوں سے بھی گفتگو کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ پیش آئیں۔ملائیشیا میں غیر ملکیوں کو عام طور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذہبی مقامات اور مساجد جاتے ہوئے سادہ لباس پہنیں۔

 

کراچی: کورنگی میں نامعلوم افراد کا خواجہ سرا پر تیز دھار آلے سے حملہ

کراچی (ویب ڈیسک )شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے ایک خواجہ سرا کو پتھروں اور تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔متاثرہ خواجہ سرا کی شناخت خوشی کے نام سے ہوئی۔خوشی کے دوست نیشا کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان نے خوشی کے گھر میں داخل ہوکر اس پر پتھروں سے حملہ کیا اور پھر تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔خواجہ سرا خوشی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پشاور میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ساتھی سمیت جاں بحق ۔رواں برس ملک کے مختلف علاقوں میں خواجہ سراو¿ں پر حملے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔رواں برس مارچ میں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔اس سے قبل فروری میں بھی صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں دوستی نہ کرنے پر نشے میں دھت ایک شخص نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا۔

 

لاڑکانہ میں چیف جسٹس کی برہمی کا سامنا کرنے والے جج نے استعفیٰ دے دیا

کراچی( ویب ڈیسک )رواں ہفتے لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا۔ 23 جون کو چیف جسٹس نے لاڑکانہ سیشن کورٹ کے دورے کے دوران میز پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی کا موبائل فون دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موبائل اٹھا کر پٹخ دیا تھا جبکہ مذکورہ جج کے تبادلے کا بھی حکم دیا تھا۔لاڑکانہ: چیف جسٹس ایڈیشنل سیشن جج پر برہم، موبائل فون میز پر پٹخ دیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی کی جانب سے استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھجوایا گیا ہے۔استعفے کے متن کے مطابق ‘میں 20 مارچ 2017 سے لاڑکانہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے پر کام کر رہا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا، برہمی کا اظہار کیا اور میرا موبائل فون اٹھا کر میز پر پٹخا’۔گل ضمیر سولنگی کے مطابق چیف جسٹس کے دورے کی ویڈیو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھائی گئی، جس سے میری ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔جج گل ضمیر سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں، میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھ سکتا، لہذا استعفیٰ دے رہا ہوں۔