All posts by Daily Khabrain

پسند کی شادی کرنیکی سزا ، پنچایت کا نوجوان کی 6 سالہ بہن کو ونی کرنیکا فیصلہ ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

پاکپتن ( نمائندہ خبریں ملک محمد علی سے )نواحی گاﺅں 12کے بی میں پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں شادی کرنے والے نوجوان علی رضا کی چھ سالہ بہن سعدیہ کوپنچائیت نے ونی کرنے کا فیصلہ کردیا ، تھانہ رنگشاہ پولیس نے پنچائیت کے دو با اثرسرپنچوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،تفصیلات کے مطابق محمد شفیع نامی شخص کے جواں سال بیٹے علی رضا نے جہانگیر نامی شخص کی بیٹی آسیہ نورین سے بذریعہ عدالت پسند کی شادی کی تھی ، جس پر گاﺅں کے سر پنچوں نے دونوںفریقین مےں صلح کرانے کیلئے فیصلہ دیا کہ علی رضا کے آسیہ نورین کے ساتھ شادی کے بدلے میں محمدشفیع کو اپنی چھ سالہ بیٹی کا رشتہ جہانگیر کے بیٹے سے کرنا ہو گا ، اور اس مقصد کیلئے محمدشفیع پر دبا ﺅ ڈال کر اسٹام کے ذریعے معاہدہ کیا گیا کہ محمدشفیع 20جو ن کو چھ سالہ بیٹی کا جہانگیرکے بیٹے سے نکاح کریگا اور چھ ماہ بعد کی تاریخ بھی مقرر کر دی اوریہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی پر محمدشفیع کو پانچ لاکھ ادا کرنا ہوں گے ، معاہدے کے بعد محمد شفےع اپنی بےٹی کے کم عمر ہونے کے باعث وہاں سے اپنے خاندان سمےت غائب ہو گےا ، پنچاےت نے غائب ہونے والے محمد شفےع کے گھر پر مبےنہ طور پر قبضہ کر لےا ، پنچائےت مےں عمر حےات وغےرہ چار افراد شامل تھے ، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولےس حرکت مےں آئی جس پر تھانہ رنگشاہ پولےس نے ڈی پی او پاکپتن کے حکم تےن سرپنچوں غلام قادر اور اسماعےل وغےرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لےا گےا ہے ، ڈی اےس پی صدر عارفوالا رانا فواد کا کہنا ہے کہ مذکورہ وقوعہ کی تفتےش مےرٹ پر کی جائے گی۔

پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار تاج ملتانی کو سپرد خاک کر دیاگیا

لاہور(شوبزڈیسک )ملی نغمہ”اپنی قوت اپنی جان ، جاگ رہا پاکستان“ سمیت معروف ملی نغمے گانے والے تاج ملتانی جو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔مایہ ناز گائیک تاج ملتانی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ پلے بیک سنگر بھی تھے اورانھوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے متعدد گانے ریکارڈ کرائے۔ تاج ملتانی کی فنی خدمات پر انھیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا تھا۔قریبی رفقا کے مطابقوہ کراچیکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاج ملتانی کی اہلیہ نگہت سیما بھی شعبہ گلوکاری میں خاص شہرت رکھتی تھیں جبکہ ان کی صاحبزادی ثنا علی نعت خواں ہیں۔تاج ملتانی کی نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر بلاک 3نزدکے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال کراچی میں ادا کی گئی۔

 

لاہورکے سینماﺅں میں شائقین کی تعداد کم ہونے لگی‘ ماہرہ کی فلم پر ہجوم

لاہور (شوبزڈیسک ) صوبائی دارالحکومت میں واقع سینما گھروں میں عیدالفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی تمام فلموں کے شوزمیں شائقین کی تعدادکم ہوناشروع ہوگئی۔پہلے پانچ روز فلموں نے بھرپور بزنس کیاتاہم اب سلمان خان کی فلم” ریس تھری“ کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکاہے اورفلم بین ریس تھری دیکھنے کیلئے تیارہیں۔اور ماہرہ خان کی فلم ” سات دن محبت ان “ کی مانگ ابھی تک بھر پور ہے۔

 

فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونے پرکسی کا کنٹرول نہیں:سجل علی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اس طرح کی آفرز کو قبول نہیں کروں گی جو میرے مزاج کے خلاف ہوں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے
کہا کہ اس وقت تو پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ فلموں میں آئٹم سانگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیار ہوتا ہے۔ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔ مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے۔
۔
اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیںجو اچھی بات ہے۔

 

فلم ٹرمنیٹر6کی عکسبندی شروع،2019 میں ریلیز ہوگی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمنیٹر سلسلے کی اگلی فلم ٹرمنیٹر6کی عکسبندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فلم میں ایک بار پھر سے ہالی ووڈ لیجنڈ آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ 1984اور 1991میں سارہ کونر کے کردار میں ٹرمنیٹر فلم جلوہ گر ہونے والی لنڈا ہملٹن کو ٹرمنیٹر6 کے سیٹ پر دیکھ کر مداح خوشی سے نہال دکھائی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کارٹم ملر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرمنیٹر فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے ۔
جو اپنا زمین پر موجود انسانوں کے خلاف اور حمایت میں لڑتے ہوئے نظر آئیں گے اور یہ روبوٹس بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں ،جیمز کیمرون کی ایکشن سے بھرپور ٹرمنیٹر6 میں آرنلڈ کے علاو ہ میکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماﺅنٹ پکچرز کے تحت 22نومبر2019کو سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

ماضی میں سٹار بننامشکل تھا ،آج آسانیاں ہیں: لیلیٰ زبیری

لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ تیس سال کے فنی سفر میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سب میرے رب کی خاص عنایت اور کرم ہے ،ہمارے دور میں شوبز میں آنا بڑا کٹھن اور مشکل کام ہوتا تھا لیکن موجودہ دور میں بے پناہ آسانیاں ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا او ر اس وقت صرف ایک ہی ٹی وی چینل ہوتا تھا ۔ اس وقت نام پیدا کرنا بہت مشکل تھا جبکہ آج تو ٹی وی چینلز کی بھرمار ہے اور آج نوجوان نسل کے پاس خود کو منوانے کے بے شمار پلیٹ فارم اور مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ آپ نیک نیتی اور لگن سے کام کریں کوئی وجہ نہیں کہ آپ کو اس کا ثمر نہ ملے ۔ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں نیک نیتی اور بھرپور لگن سے کام کیا اور میرے رب نے مجھے بے پناہ کامیابیوں سے نوازا ہے ۔
جس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

 

سہیل خان کافلم” شور شرابا“ 29جون کوریلیز کرنے کا فیصلہ

لاہور(شوبزڈیسک)سہیل خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم شور شرابا 29جون کو ملک بھر میں ریلیز کی جائیگی۔ جس کی تمام تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔اس بارے میں پروڈیوسر سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شور شراباعوام کی فلم ہے جس میں ہر طرح کا کمرشل مصالحہ شامل کیا گیا ہے کیو نکہ فلم کا بنیادی مقصد ہی تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے اور میں نے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم بنائی ہے ۔ سہیل خان نے کہا کہ فلم ملک کے تمام ڈیجیٹل سینما گھرو ں میں بھی ریلیز کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ فلم کو ڈیجیٹل سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ای پرنٹ سینما گھروں میں بھی ریلیز کیا جائیگا ۔

 

چوہدری نثار کبھی نظریاتی نہیں رہے ، نواز شریف پر کرپشن الزامات ، چپ کیوں تھے : ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی چینل 92 کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چودھری نثار کبھی بھی نظریاتی آدمی نہیں تھے۔یہ چوروں کے ٹولے میں شامل تھے۔پانامہ کیس، نوازشریف پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات پر خاموش رہے، ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کے سربراہ تھے۔ انکو پاکستان یا افواج پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔اعتراض صرف یہ تھا کہ فواد حسن فواد نے رپورٹ جاری کیوں کی ۔یہ میرا استحقاق تھا، پھر اعتراض تھا کہ مریم نواز کیوں سیاست میں آگئی ہیں۔ انکی شکایات نوازشریف کی واپسی پر شروع ہوئی تھیں۔جب پرویز رشید ، خواجہ آصف نے انکو نظر انداز کیا اس وقت سے یہ الگ الگ اور ناراض رہتے تھے۔ہر وقت ہر قسم کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بعد میں پھر انہی لیڈروں کے جوتے صاف کرنے لگ جاتے ہیں۔چودھری نثار سے زیادہ مطلب پرست، پاکستان دشمن اور لوگوں کو دھوکہ دینے والا اور کوئی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں پارٹیاں شخصیات پر استوار ہوتی ہیں۔ نون لیگ میں شریف خاندان کے علاوہ اور کسی کا امکان نہیں۔مریم نواز میں اس وقت اعتماد نہیں پایا جاتا۔ یہ جو وہ حلقہ تبدیل کررہی ہیں وہ ہر قیمت پر جیتنا چاہتی ہیں۔ شہباز شریف کو ضرورت کے تحت لایاگیا۔ نوازشریف کی وارث مریم نواز ہیں اور انہوں نے ہی ٹکٹوں کو تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے ایک ایم پی اے کی سیٹ رکھی ہے کہ ضرورت پڑنے پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن سکیں اور ایک سیٹ ایم این اے کی رکھی ہے تاکہ اگر شہبازشریف کی چھٹی کرنا ہو تو وہ خود وزیر اعظم بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد دونوں امیدوار بہت مضبوط ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے بری ہونے کے 25فیصد سے بھی کم امکانات ہیں۔ کیونکہ وہ منی ٹریل پیش نہیں کرسکے۔ نوازشریف امریکی یقین دہانی اور بھارت کی حمایت سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ڈیم نہ بننا سمیت کوئی بھی نقصان ہو اسکے پیچھے بھارت و اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا موقع مل بھی جاتا ہے تو اب وزیراعلیٰ ہاو¿س میں انکے چچا موجود نہیں جو حلقے میں آدھی رات کو ترقیاتی کام کروائیں ۔ اب مریم کو اپنی اہلیت و صلاحیت پر الیکشن لڑنا ہوگا۔ارشاد عارف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کی طرح نظریاتی جماعت نہیں۔ جب بھٹو کو پھانسی دی گئی تو حفیظ پیرزادہ اور کوثر نیازی سمیت بڑے رہنما ساتھ چھوڑ گئے تھے اور اسی طرح اب سوائے چند بڑے ناموں کے باقی تمام لوگ پی ٹی آئی جوائن کرچکے ہیں۔پی ٹی آئی جن کو الیکٹ اپیل لوگ کہتی ہے کہ یہ تحریک انصاف کو ہائی جیک کررہے ہیں ۔ لاہور میں ولید اقبال کو ٹکٹ نہ دینے کی بات سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پارٹی نے بھی ایک ہی خاندان میں 2دو، 3تین ٹکٹ دے دیئے۔ ہر جماعت میں موروثی سیاست ہے۔ اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں رہنا چاہتے ہیں۔ اس وقت جب کہ نوازشریف ، مریم نواز ، شہبازشریف پر مقدمات چل رہے ہیں اور انکے خلاف فیصلہ آنے کا امکان ہے اگر یہ لوگ آﺅٹ ہو جاتے ہیں تو وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس الیکشن میں دھاندلی کرانے کا ذریعہ ہے ۔ انہیں صرف دوسرے ضلعوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ۔

 

صنم اور نور حسن کی ”جیک پاٹ“ کے ”شکریہ شکریہ“ کی دھوم

لاہور(شوبزڈیسک) اداکار اور ماڈل نور حسن اور صنم چوہدری کافلم ”جیک پاٹ“ کےلئے فلمایا جانیوالا گانا ”شکریہ شکریہ“ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ جس کو میوزک ڈائریکٹر نوید واجد علی نوشاد نے گلوکار امانت علی اور بینا خان کی آواز میں ریکارڈ کیا جبکہ ہدایتکار شعیب خان نے اسے پاکستان ، تھائی لینڈ اور گوادر میں پکچرائز کیا ہے۔ اداکار نور حسن نے کہا کہ ”جیک پاٹ“ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں کیونکہ میری خواہش تھی کہ ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی پرستاروں کو سرپرائز دوں۔”جیک پاٹ“ ایک فیملی انٹرٹین فلم ہے جس کا سکرپٹ،میوزک، پروڈکشن اور ڈائریکشن سمیت ہر شعبہ میں محنت کی گئی۔”شکریہ شکریہ“ گذشتہ روز لانچ ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی سینکڑوں لائیک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کے گانے اور کردار عوام میں مقبول ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ فلمساز خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان کو جاتا ہے جنہوں نے ”جیک پاٹ“ جیسی خوبصورت فلم بنائی ۔انہوں نے کہا فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں اسی ہفتہ میں لاہور آرہے ہیں۔واضح رہے یہ فلم چھ جولائی کو سینماﺅ ں میں نمائش کی جارہی ہے۔

 

” منا بھائی ایم بی بی ایس“ کا کامیاب سین دوبارہ” سنجو“میں ریلیز

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کی کامیاب فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کر دیا گیا ، سنجے دت کی جگہ سنجو جلوہ گر ہوئے۔ فلم سنجو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور منا بھائی کے کامیاب سین میں سنجے دت کی جگہ نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے منا بھائی کے یادگار سین کو رنبیر کپور کے ساتھ تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز کیا، جس میں یہ پہچاننا بیحد مشکل ہورہا ہے کہ اس سین میں رنبیر کپور ہیں یا خود سنجے دت ہی موجود ہیں۔۔فلم سنجو میں رنبیر کپور کے علاوہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، انوشکا شرما، بومن ایرانی، سونم کپور، پریش راول اور وکی کوشل کام کرتے نظر آئیں گے۔