All posts by Daily Khabrain

کیرئیر میں زوال کے بعد کپل شرما کا حال خراب

ممبئی( ویب ڈیسک )کپل شرما وہ نام ہے، جن کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مگر لگتا ہے کہ حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی مشکلات نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔گزشتہ دنوں ان کی ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی تصاویر سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ وہی کامیڈین ہیں جن کی شخصیت کافی وجیہہ رہ چکی ہے۔کافی عرصے بعد ممبئی آنے والے اداکار کی نئی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں کیونکہ انہیں پہچاننا کافی مشکل تھا۔چند دن پہلے بھی انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ پہلے کے مقابلے میں کافی موٹے ہوچکے ہیں، تاہم وہ اپنے طرز زندگی میں ‘مثبت تبدیلیاں’ لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

‘مجھے کسی کی پروا نہیں’،بچوں کے کیمپ کے دورے پر میلانیا کی جیکٹ توجہ کا مرکز

امریکہ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے بچوں کو والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹیکساس میں قائم کیمپ کا دورہ کیا، جہاں امیگریشن کے دوران والدین سے دور کیے گئے بچوں کو رکھا گیا تھا۔تاہم اس موقع پر میلانیا ٹرمپ کی ایک جیکٹ توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی پشت پر سفید پینٹ سے انگریزی میں درج تھا ‘?I REALLY DON’T CARE, DO U’ یعنی ‘مجھے کسی کی پروا نہیں،کیا آپ کو ہے؟’میلانیا ٹرمپ کی یہ ہوڈی جیکٹ سبز رنگ کی تھی، جسے فیشن چین ‘زارا’ نے ڈیزائن کیا تھا۔تاہم خاتون اول نے ٹیکساس پہنچنے پر یہ جیکٹ اتار دی تھی۔میلانیا ٹرمپ کے ترجمان اسٹیفنی گریشم نے صحافیوں کو بتایا، ‘یہ ایک جیکٹ ہے، جس کے پیچھے کوئی خفیہ پیغام نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ آج کے ٹیکساس کے اہم دورے کے بعد میڈیا ان کی وارڈروب پر توجہ مرکوز نہیں کرے گا۔’دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘میلانیا نے جیکٹ کے ذریعے سے فیک نیوز میڈیا (Fake News Media) کو پیغام دیا ہے، اب میری بیوی کو بھی معلوم ہوگیا ہے کہ میڈیا بے ایمان ہے اور اب انہیں بھی اس کی پروا نہیں ہے’۔

 

بانسری بجاتے عدنان صدیقی کی ایک اور شاندار پرفارمنس

لاہور (ویب ڈیسک) عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گلوکار عاطف اسلم کے مقبول گانے ’دل دیاں گلاں‘ کی دھن پر بانسری بجاتے نظر آئے۔خیال رہے کہ عاطف اسلم نے یہ گانا کامیاب بولی وڈ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے گایا تھا جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔عدنان صدیقی نے اس گانے کی دھن پر شاندار بانسری بجائی، جسے سن کر مداح جھوم اٹھے۔عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوگئی تھی۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب عدنان صدیقی کی بانسری بجاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہو۔اس سے قبل وہ گلوکار و اداکار بلال خان کے ساتھ بھی بانسری بجا چکے ہیں جس کی ویڈیو بلال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی تھی۔

 

آج (جمعہ) سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی

کراچی(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق آج سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق آج (جمعہ) سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ 22ستمبر کو دن اور رات برابر ہوں گے جبکہ 21 دسمبر سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کی عمودی شعاعیں خط سرطان پر پڑرہی ہیں جس کی وجہ سے جمعرات کوطویل ترین دن ریکارڈ ہوا جس کا دورانیہ پاکستان میں 13گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط تھا۔

انجمن آرٹس کونسل کی مہمان بنیں گی

لاہور(شوبزڈیسک)فلمی سکرین پرطویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ممتازاداکارہ انجمن الحمراآرٹ سنٹرمیں پہلی بارلاہورآرٹس کونسل کی مہمان بنیں گی۔انہیں لاہورآرٹس کونسل کے پروگرام گوشہ گیان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعوکیاگیاہے۔وہ 28جون کوتقریب میں شرکت کے لئے الحمراجائیں گی۔

 

ماروی میمن ن لیگ کیلئے بینظیر انکم سپورٹ کے فنڈ استعمال کر رہی ہیں:سعید غنی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رکن ماروی میمن اب بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسنہیں۔ ماروی میمن کی وابستگی (ن) لیگ سے ہی اور وہ حکومت کے خاتمے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈز استعمال کر رہی ہیں۔

 

صدف کنول عید پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں پر برس پڑیں

لاہور(شوبزڈیسک)ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ہدایت کاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی ہے۔اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر صدف نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا وہی دو ہدایت کار ہمیں اچھی، تفریحی فلمیں ہر سال ریلیز کرکے دیتے رہیں گے ؟ باقی تمام لوگ کیا کررہے ہیں؟ واقعی ، ان تین دنوں نہایت بدترین فلمیں سامنے آئیں۔ صدف کنول کی پوسٹ پر آزادی سے ڈیبیو کرنے والی سونیا حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ فلم سازی میں ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، ہر طرح کی فلمیں پسند کرنے والے ناظرین کے لیے ایسی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں۔سونیا نے مزید کہا کہ باکس آفس پر سات دن محبت ان اور آزادی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

 

عمران خان 24جون سے میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گے

لاہور(آئی اےن پی) تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی‘ کپتان 24 جون کو میانوالی میں جلسے سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولت حاصلکرلی گئی ہے جبکہ انتخابی نعرہ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ 24 جون کو عمران خان میانوالی میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور ، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کریں گے۔ پی ٹی آئی نے وقت کی قلت کے باعث ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں کئی شہروں میں جلسے کیے جاسکیں۔ 24 جون کو میانوالی سے شروع ہونے والی انتخابی مہم کے اختتام پر آخری جلسہ کراچی یا اسلام آباد میں کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو ہی پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور کا بھی اعلان کرے گی جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات کیلئے نعرہ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی 272 حلقے ایک امیدوار ،ووٹ خان کا کے انتخابی نعرے کے ساتھ میدان میں اترے گی،اس سلسلے میں ایک مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔جبکہ لاہور میں 5اور کراچی میں 3جلسے کئے جائیں گے، انتخابی مہم کیلئے 2ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز حاصل کرلیاگیا، آخری جلسہ 23جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائیگا۔

 

تحریک انصاف نے زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپار ٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے۔

پٹرول ٹیکس کا حساب لینگے

کراچی(صباح نیوز‘ این این آئی) سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافی ٹیکس سے متعلق کیس میں سیکریٹری پٹرولیم، سیکریٹری وزارت توانائی، چیئرمین ایف بی آر کو آج (جمعہ کو) طلب کر لیا۔ عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات، 6ماہ کے آکشنز اور قیمتوں کے تعین کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دالت نے ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کر دیا، کس بات کا ٹیکس ہے، ساراحساب دینا ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا عمل مشکوک لگتا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کس طریقہ کار کے تحت 62.8روپے فی لٹر کا تعین کیا گیا ؟ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ادارے 300ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان اداروں سے 300ارب روپے واپس کیوں نہیں لے رہے ؟ اس کا مطلب ہے آپ بینکوں سے قرض لے کر معاملات چلا رہے ہیں۔یعقوب ستار نے انکشاف کیا کہ بینکوں سے 95 ارب روپےقرض لے رکھا ہے، ہر سال 7 ارب بینک سود کی مد میں جاتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی ایم ڈی پاکستان سٹیٹ آئل کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کردیا ہے۔ یہ کس بات کا ٹیکس ہے سارا حساب دینا ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا عمل بھی مشکوک لگتا ہے۔ کس قانون اور طریقہ کار کے تحت 62.8 روپے فی لٹر کا تعین کیا گیا؟ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات گزشتہ 6 ماہ کے آکشنز (بولی) اور قیمتوں کے تعین کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم‘ سیکرٹری وزارت توانائی‘ چیئرمین ایف بی آر ‘ ایم ڈی پی ایس او اور دیگر کو جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔