All posts by Daily Khabrain

ڈیرن سیمی بھی ”پھلوں کے بادشاہ“ کے دلدادہ نکلے

 لاہور(ویب ڈیسک ) ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

لاہور حمزہ شہباز اور اس کے باپ کی جاگیر نہیں، زعیم قادری

 لاہور(ویب ڈ یسک ) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو سابق وزیر سعد رفیق نے زعیم قادری سے ملاقات کرکے انہیں منانے کی کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سعد رفیق سے ملاقات کے بعد زعیم قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی، میرے خون میں مسلم تھی ہے اور رہے گی، پانچ مرتبہ قید کاٹی، 8 سال تک نواز شریف کا ترجمان رہا۔ جو لوگ آج عہدوں پر بیٹھے ہیں ہمیں بے وقوف کہتے تھے اور کہتے تھے کہ کس دیوار سے ٹکر مار رہے ہو۔ 2002 کے الیکشن میں کلثوم نواز اور نواز شریف کا کورنگ امیدوار تھا، لیکن میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کردیا گیا، لیکن میں نے ایک لفظ نہیں کہا۔زعیم قادری نے کہا کہ مجھے شہباز شریف نے 2008 کے اوائل میں فون کرکے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دو، میں نے حکم کی تعمیل کی، ناپسند ہونے کی وجہ سے میری خدمت اور قربانی کو فراموش کرکے تبدیل کردیا گیا اور عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ میں نے بہت کچھ برداشت کیا، جو لوگ پارٹی میں نہیں تھے انہیں وزرا بنادیا گیا، 10 سال میں پارٹی میں کسی نے ن لیگ کا دفاع نہیں کیا جتنا میں نے کیا۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز شریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا، اور حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں، میں تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔ این اے 133 میں جیت کر دکھاؤں گا، آج سے الیکشن اور جنگ اکٹھی ہوگی، حمزہ شہباز 10 سال میں کسی سے نہیں ملے میں ہر کارکن کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میں مالیشیا نہیں ہوں، تمہارے لئے جان، مال اور جیل کاٹیں، جاوید ہاشمی جیسے لوگوں کو ضائع نہیں کیا جاتا لیکن انہیں ضائع کیا گیا، شہباز شریف سے گلہ ہے انہیں نے دس سال مجھے نہیں پوچھا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگوں کو تمھاری شکل پسند نہیں، یہ مجھے سیاسی یتیم سمجھتے ہیں، لیکن سیاسی یتیم ہونے کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ زیرغور ہے، نگراں وزیر اطلاعات

 اسلام آباد(ویب ڈ یسک ) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے بروقت انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے کابینہ منظوری دیتی ہے جب کہ بلیک لسٹ میں نام کسی قسم کی منظوری کے بغیر شامل کیا جاتا ہے اور بلیک لسٹ سے نام کو کسی بھی وقت نکالا جاسکتاہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا ہے لہذا یہ معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔