All posts by Daily Khabrain

عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جس کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی، عمران خان نے ذرائع آمدن میں زراعت، تنخواہ، پینشن اور بنک منافع ظاہر کیا جب کہ عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے بھی مالک ہیں، اس کے علاوہ عمران خان نے گزشتہ سال اپنی آمدن پر 1لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔عمران خان نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی ہیں، عمران خان نے 2015 سے 2018 کے دوران 28 غیر ملکی دورے کیے جن میں سے زیادہ تر دورے اسپانسرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بیٹوں کو زیر کفالت ظاہر کیا جب کہ اہلیہ اور بچوں کے نام پر کوئی اثاثہ نہیں۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق عمران خان کو گزشتہ سال زرعی زمین پر 23 لاکھ 60 ہزار آمدن ہوئی اور انہوں نے 18 لاکھ 991 روپے تنخواہ بھی وصول کی، عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی اور زیورات نہیں جب کہ ان کے زیر استعمال فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے اسلام آباد میں 2 فارن کرنسی اکاو¿نٹ ہیں جس میں سے ایک اکاو¿نٹ میں 3 لاکھ 78 ہزار 760 ڈالر اور دوسرے میں 1470 ڈالر ہیں۔

سپریم کورٹ نے کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے پر پابندی عائد کردی

کراچی(ویب ڈیسک) درآمد شدہ کوئلے کو کراچی پورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے پر پابندی عائد کردی۔سپریم کورٹ نے شہر میں کھلے مقام پر کوئلہ ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی لگادی عائد کردی ہے اور ہدایات کی ہے کہ کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتار نے کے انتظامات 6 ہفتوں میں مکمل کیے جائیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر کے مرکز میں کوئلہ اتار کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے، انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف کریں گے بھی، ہوسکتا ہے کوئی فیصلے سے خوش ہو یا ناراض۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوئلے نے جو آلودگی پھیلائی سرمایہ کاروں کو اس کی پرواہ نہیں، میں کراچی کے لوگوں کو کوئلے کی دھول میں نہیں رہنے دوں گا، کسی کو احساس ہے کہ کوئلے کی دھول سے کیا بیماریاں جنم لے رہی ہیں؟چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر کوئلہ کا جہاز کراچی پورٹ پرنہیں اترنے دیں گے۔

بالی وڈ اسٹار عرفان خان نے کینسر کے آگے ہتھیار ڈال دیے

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار عرفان خان نے کینسر کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور ان کا کہنا ہے اب پتا چل رہا ہے کہ درد کیا ہوتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات اس درد میں سمٹ ا?ئی ہے۔عرفان خان کو 3 ماہ قبل نیورو اینڈو کرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی وہ موذی مرض سے لڑائی لڑ رہے ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے لارڈز کے تاریخی ٹیسٹ میچ میں عرفان خان کو میدان میں دیکھا گیا تھا لیکن اب انہوں نے اس مشکل لڑائی کے حوالے سے سینئر صحافی کو خط لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔بالی وڈ اداکار نے لکھا ہے کہ کچھ مہینے پہلے اچانک مجھے پتا چلا کہ میں نیورو اینڈو کرائن کینسر میں مبتلا ہوں، یہ لفظ میں نے پہلی بار سنا تھا جب اس کے بارے میں معلومات کیں تو پتہ چلا کہ اس پر زیادہ لوگ نہیں جانتے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں تیز رفتار ٹرین میں سفر کر رہا تھا، میرے ساتھ کچھ خواب، خواہشات، خوشیاں اور منزلیں تھیں لیکن پھر کسی نے مجھے ہلا کر جگا دیا، میں نے پیچھے م±ڑ کر دیکھا تو وہ ٹی سی تھا۔خط میں انہوں نے لکھا کہ ٹکٹ چیکر نے کہا کہ ا?پ کا اسٹیشن ا?گیا ہے نیچے اتر جائیں، جس پر میں نے حیران ہو کر کہا کہ ابھی میرا اسٹیشن نہیں ا?یا تو اس نے جواب میں کہا کہ ا?پ کو اگلے اسٹیشن پر اترنا ہوگا۔عرفان خان نے کہا کہ اس ڈر اور درد کے درمیان اپنے بیٹے کو کہتا ہوں کہ میں کسی بھی حالت میں ٹھیک ہونا چاہتا ہوں اور مجھے اپنے پیروں پر واپس کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے لکھا ہے کہ بے انتہا درد ہو رہا ہے، یہ تو معلوم تھا کہ درد ہوگا لیکن اب پتا چل رہا ہے کہ درد کیا ہوتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات اس درد میں سمٹ ا?ئی ہے۔وراسٹائل اداکار نے خط میں مزید لکھا کہ میں جس اسپتال میں علاج کروا رہا ہوں، اس میں بالکونی ہے جس سے باہر کا نظارہ ہوتا ہے، سڑک کی ایک طرف میرا اسپتال اور دوسری طرف لارڈز اسٹیڈیم ہے جہاں ویوین رچرڈ کا مسکراتا پوسٹر ہے، اسے دیکھنے پر پہلی نظر میں کوئی احساس ہی نہیں ہوا کیوں کہ یہ دنیا میری تھی ہی نہیں۔عرفان خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ میری صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں اور یہ سب دعائیں مل کر ایک ہوگئی ہیں جن کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے خط میں لکھا کہ میرے لیے یہی بہتر ہے کہ بیماری کو اپنی طاقت سمجھوں اور اچھا کھیل کھیلوں اسی لیے میں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، اب مجھے جینے مرنے کی پرواہ نہیں ہے، مجھے نہیں پتا زندگی کہاں لے جائے لیکن اب یہ سب دماغ سے نکال دیا ہے اور پہلی بار ا?زادی کا احساس ہوا ہے۔یاد رہے کہ عرفان خان بھارتی فلم نگری کے وراسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے کریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور بیماری سے قبل بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔