All posts by Daily Khabrain

عالیہ بھٹ ایک بار پھر شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ کے دوران پاو¿ں زخمی کرا بیٹھی ہیں۔عالیہ بھٹ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا اور ورون دھون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں عالیہ سیڑھیوں سے پھسل کر گرگئیں جس سے ان کے پاو¿ں میں موچ آئی ہے۔اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی اور انہیں فوری طبی امداد دی گئی لیکن عالیہ نے بعد میں زخمی پاو¿ں کے ساتھ ہی شوٹنگ میں حصہ لیا تاہم ڈاکٹروں نے اداکارہ کو چند دن ا?رام کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ فلم ’برہمسترا‘ کی بلغاریہ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں جہاں ان کے بازو پر چوٹیں آئی تھیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

کے پی کے میں عید الفطر کے دوران 25افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

پشاور(ویب ڈیسک)پولیس اور ہسپتال حکام کے مطابق عید الفطر کے 3 روز میں صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں اور علاقوں میں پیش ا?نے والے حادثات میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔لکی مروت میں ٹریفک حادثے اور آتشزدگی کے واقعات میں مجموعی طورپر خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو ئے۔پولیس کے مطابق نورگن ٹاو¿ن میں رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گر جس میں سوار خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔لکی مروت میں مانجھی والا چوک کے پاس موٹر سائیکل درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ملنگ اڈہ تاجوری روڈ پر بچکن احمدزئی کے مقام پر پک اپ ٹرک الٹ گیا جس میں سیر وتفریح کے لیے جانے والے افراد متعدد افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تھری ویلرز سے ایک بچہ گر کے موقعے پر ہی چل بسا۔لکی مروت کے تاجازئی کے علاقے میں فضل کریم نامی شخص کو پرانی دشمنی کے باعث قتل کردیا گیا۔چترال کے واشیش گاو¿ں میں ایک چیپ دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 5 میں سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سعید الرحمٰن اور وجہی الرحمٰن سے ہوئی۔مانسہرہ میں کوٹکے کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار محمد اسامہ اور مراد علی ویگن کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔نوشہرہ میں خاتون نے خود کشی کی جبکہ دیگر حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریفک حادثے میں تقریباً 71 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں کی زیادہ تر تعداد موٹرسائیکل پر سوار تھی۔بنو میں ٹریفک حادثے اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔میران پولیس اسٹیشن کی حدود میں شوہر نے اہلیہ کو کسی اور شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کرنے کے شک پر قتل کردیا۔2 مخلتف واقعات میں ایک خاتون نے زہریلی چیز کھا کر خود کشی کرلی جبکہ ڈومیل علاقے میں ایک خانون کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا۔ڈومیل میں ہی کار اور رکشے کے تصادم میں 11 افراد زخمی ہوئے جبکہ کرک میں مختلف حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو ئے۔مناخیل کے علاقے میں ٹریکٹر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کامران اور حسین جاں بحق ہوئے اور انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔شانگلا میں روڈ حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔