لاہور (شوبزڈیسک ) فلمسٹار میرا نے پہلی بار کسی فوک گیت میں بطور ماڈل کام کیا ،انہوں نے میانوالی کے معروف فوک گلو کار شرافت علی خان کے گیت ”نواں رواج “میں بطور ماڈل اپنے جلوے بکھیرے ،لاہور میں ہونیوالی شوٹنگ کے بعد میرا نے بتایا یہ میرا پہلا سرائیکی گیت ہے جس میں ،میں نے کام کیا ہے سرائیکی گیت میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور میں مستقبل میں بھی مزید سرائیکی گیتوں میں کام کروں گی۔ شرافت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ یہ گیت عید الفطر پر ملک بھر میں…
Author: Daily Khabrain
لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ راگنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید الفطر منانے کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے گلوکارہ راگنی کا کہنا ہے کہ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے اورا پنوں کے ساتھ اس مذہبی تہوار کو منانا میرے لئے باعث مسرت ہے۔ پاکستان آکر رمضان کے روزے رکھنے کے ساتھ عید کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لےے کوئی آگے آنے کو تےار نہےں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمےں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلےق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات مےں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزےر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو مےں ا داکارشان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لےے مےسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لےے اب سب کو چاہےے کہ وہ اےک پلےٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لےے جد و جہد کرےں ‘پاکستانی فلمی ہداےتکار فلمےں بنا کر اچھا رسپانس نہ…
ڈیرہ دون(بی این پی ) بنگلہ دیشی روبیل حسین بھی ڈی میرٹ پوائنٹ حاصل کرنےوالوں کی فہرست میں آگئے۔ افغانستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سمیع اللہ شنواری کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی ناکام اپیل پر وہ فیلڈ امپائر سے الجھ پڑے تھے جس پر آئی سی سی نے روبیل حسین کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن مجید کی اتنی صدیوں سے حفاظت ایک زندہ معجزہ ہے چینل ۵ کے پروگرام مرحبا رمضان“ میں علامہ سید ضیاءاللہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا بے شک توریت، زبور، انجیل کو ہم نے نازل کیا لیکن اسلام کا نزول آخری کتاب قرآن مجید پر مکمل کیا۔ قرآن مجید کی تدوین کےلئے مختلف صحابہ اکرام نے کاتبین کا کردار ادا کیا۔ اس طرح 23 سال میں اس عظیم کتاب کا نزول مکمل ہوا۔ یہ کتاب تمام انسانوں اور قیامت تک کےلئے ہدایت اور رہنمائی کا وسلیہ بنا کر…
پیرس (اے پی پی) رومانیہ کی سیموناہالپ نے فرنچ اوپن ویمنزسنگلز فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں رومانین پلیئر نے سپین کی گربائن مگوروزا کو 6-1اور6-4 سے مات دی،دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیموناہالپ نے سپین کی گربائن مگوروزاکیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اوراپنی دھاک بٹھائی،رومانین پلیئرنے پہلا سیٹ…
ریو ڈی جنیرو (آئی این پی) لیجنڈ برازیلین فٹ بالر پیلے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سٹار فٹ بالر نیمار کی موجودگی میں اور بھی مضبوط ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کو اچھا موقع ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پیلے نے کہا کہ کچھ دن قبل نیمار کے انجرڈ ہونے کی خبریں چل رہیں تھی، انہوں نے کہا کہ نیمار کا زخمی ہونا 1962 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں چیکو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میرے زخمی ہونے جیسا ہے، فٹنس…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اصل بات نیت کی ہے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے ہمارے حکمرانوں نے کالاباغ ڈیم کے مسئلے کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا اس کو روکنے کے لئے بیرون ملک سے فنڈنگ بھی ہوتی رہی۔ پاکستان میں اربوں کا پانی ضائع ہو رہا ہے ہم بارش کا پانی بھی ضائع کرتے ہیں آنے والی نسلیں ہماری غفلت پر ہمیں کوسیں گی آپ کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرا لیں سب…
زیورخ(اے پی پی)دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، میزبان روس کی ٹیم آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں لوئسٹ رینکڈ ٹیم کے طور پر انٹر ہو گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے۔ جمعرات کو فیفا نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ابتدائی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، بیلجیئم تیسرے، پرتگال چوتھے، ارجنٹائن پانچویں، سوئٹزرلینڈ چھٹے اور فرانس ساتویں نمبر پر موجود ہے، پولینڈ کی…
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں فٹبال کے کھیل پر چھائی بے یقینی پر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی سخت مایوسی کا شکار ہیں۔پاکستان کی صف اول کی خاتون فٹبالر ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ برائے نام مواقع ملنے سے پاکستان کی خواتین فٹبالرز کیسے ترقی کر سکتی ہیں، خواتین فٹبالرز کو سال میں صرف ایک قومی چیمپیئن شپ کھیلنے کو ملتی ہے جبکہ دو سال میں ملک سے باہر کھیلنے کا صرف ایک موقع ملتا ہے تو ایسے میں یہ بہتری کی توقع رکھنا درست نہیں۔اگر آپ سال میں ایک چیمپیئن شپ کرائیں گے اور دو سال…