Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) نے آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ ایم ایم اے کا 12 نکاتی منشور پیش کیا۔ایم ایم اے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کے منشور پر متفق ہیں۔ایم ایم اے نے اپنے انتخابی منشور میں ملک میں نظام مصطفی?، ختم نبوت و اسلامی دفعات کے تحفظ،آزادخارجہ پالیسی، ڈیمز کی تعمیر، تعلیم و علاج کی مفت…
لیڈز (ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے ہیرو جوز بٹلر کو آئی سی سی اور انگلش بورڈ کی جانب سے تنبیہ کی گئی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹ سے نازیبا الفاظ استعمال کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنی کامیابی کو آئی پی ایل کا اسائنمنٹ قرار دیا ہے۔بٹلر کا لیڈز میں چار رنز پر حسن علی نے شاداب کی گیند پر کیچ ڈراپ کیا تھا۔ بٹلر نے پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میں غیر معمولی بیٹنگ کی۔سوشل میڈیا پر یہ بات گرم ہے کہ جوز بٹلر پاکستان…
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پر±مسرت موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی پر ا?سانی کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کےمطابق عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیں گے جس کے شیڈول کی چیف ایگزیکٹو ا?فیسر پاکستان ریلوے ا?فتاب اکبر نے بھی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہو گی جو اگلے روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر…
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے خلاف بیان کے معاملے میں کلئیر قرار دے دیا۔پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز دیتے ہوئے آج ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔آل راو¿نڈر تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی پر تنقید نہیں کی بلکہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کی تجویز دی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس نے لاہور میں طالبہ خدیجہ صدیقی کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا۔خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنے کے ملزم شاہ حسین کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ خدیجہ حملہ کیس میں مجسٹریٹ کورٹ نے کیس میں شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر…
لاہور (ویب ڈیسک) سپرماڈل مہرین سید نے حالیہ انٹرویو میں چند سوالات کے انتہائی دلچسپ جواب دئیے جو ایک تصویر کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے بارے میں چند راز بتائے جیسے کہ وہ رمضان المبارک میں خود کو کیسے فٹ رکھتی ہیں، انہیں سب سے زیادہ کس بات سے چڑ ہے اور وہ روزے کے دوران اپنا دن کیسے گزارتی ہیں۔انہوں نے تمام ہی سوالوں کے بہت دلچسپ جوابات دئیے مگر ایک جواب نے ناصرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ اس پر طوفان بھی برپا ہو گیا اور پاکستانیوں…
لندن (ویب ڈیسک)معروف زمانہ جاسوس ہولی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم یوں تو ا?ئندہ برس کے اختتام کو ریلیز ہوگی، تاہم شائقین کو اس فلم سے متعلق ہر خبر کا بے حد انتظار رہتا ہے۔اس سیریز کی 25 ویں فلم میں 5 ویں بار برطانوی اداکار ڈینیل کریگ جہاں جاسوس کا کردار ادا کریں گے، وہیں اس کے ہدایت کار کا اعلان بھی کردیا گیا۔جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی ہدایت کاری ڈینی بوئلے دیں گے۔یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ جیمز بانڈ میں ولن کا کردار ایک خاتون ادا کریں گی…
تہران(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جو ملک ایران پر ایک میزائل فائر کرے گا جواب میں اس پر 10 میزائل فائر کیے جائیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ کے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے اسے مغرب کا ’پراپیگنڈا‘ قرار دیا۔اپنی تقریر میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ انہوں نے ملک کی ایٹمی انتظامیہ کو جوہری افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ صلاحیت جوہری معاہدے کی مقررہ حد سے زیادہ نہیں ہوگی، جسے یورپی ممالک بچانے کی امید کر رہے ہیں۔ آیت اللہ…
لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔