Author: Daily Khabrain

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہےکہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیاجارہا ہے، اس کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا، یونیورسٹی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ہمارے نوجوان اور انڈسٹری پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت جسٹس سردار احمد نعیم کی عدالت میں ہوئی جس میں فریقین کے وکلائ کی بحث مکمل ہونے پر عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو بری کردیا۔اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سیشن کورٹ نے سزا 7 سے کم کرکے 5 سال کردی تھی جب کہ ملزم شاہ حسین نے 5 سال قید…

Read More

ؑلاہو ر (ویب ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے کا مطلب صرف بھوکے رہنا اور کھانا نہ کھانے ہی نہیں بلکہ اس مہینے میں دوسروں کا احساس کرنا، برائی سے دور رہنا اور بہت سی نیکیاں کرنا بھی شامل ہیں۔ان سب میں ایک کام کھانے کو ضائع نہ کرنا بھی ہے اور اس کا بھی بہت ثواب ملتا ہے۔اپنا ایک وقت کا کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام ا?سکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ ا?پ کے زریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔اپنی افطار میں بچا…

Read More

کینیڈا (ویب ڈیسک)معروف کینیڈین ملٹی نیشنل موبائل اور ٹیبلیٹ کمپنی بلیک بیری کی جانب سے طویل عرصے بعد نیا فون متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کی مزید تصاویر اور تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔بلیک بیری کی جانب سے کئی ماہ بعد رواں ماہ 7 جون کو امریکی شہر نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ’بلیک بیری کی 2‘ متعارف کرایا جائے گا، جس کا اعلان کمپنی پہلے ہی کر چکی ہے۔بلیک بیری نے ’کی 2‘ کی پہلی جھلک کی ویڈیو گزشتہ ماہ 24 مئی کو ریلیز کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فون کو جون کو پیش…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کے لیےایک کروڑ روپے مانگے۔ریحام خان کی متنازع کتاب سے متعلق اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے اپنی فلم کے لیے علیم خان سے ایک کروڑ مانگے اور فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین سے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) سینئرکالم نویس جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کی متنازعہ کتاب اور اس کی لانچنگ کے اخراجات بھارت کا ایک برطانوی تاجر سنجے کیتھوریا برداشت کررہاہے ، میاں نواز شریف کو جنرل اسد درانی کی کتاب کے بعد ریحام خان کی کتاب کا ٹھیک ٹھاک سیاسی فائدہ ہو گا تاہم یہ حقیقت ہے یہ کتاب نواز شریف اور شہباز شریف نے نہیں لکھوائی‘یہ ریحام خان کا اپناذاتی عمل ہے۔” سنجے کیتھوریاتلاش کے نام سے برطانیہ میں ہوٹلوں کی چین چلاتا ہے‘ یہ شادی سے پہلے بھی ریحام کا دوست تھا اور یہ آج بھی اس…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ماڈل ٹاو¿ن رہائشگاہ کے باہر بچوں کے کھیلنے کے پارک کی جگہ مورچے لگا دیئے گئے ہیں مجھے اس کی ویڈیو بنا کر دکھائیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارکو کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تو انہوں نے استفسار کیا…

Read More

نیدر لینڈ (ویب ڈیسک)کہتے ہیں کام کرنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوجاتا، نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ نے یہی بات ثابت کرتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔یہ لمحات اس وقت دیکھنے میں آئے جب پارلیمنٹ ہاوس میں ہاتھ سے کافی گرنے پر وزیراعظم مارک روٹ نے خود ہی صفائی شروع کردی، جبکہ کپڑے سے فرش کو بھی خوب چمکایا۔

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پرآگیا جس کی بنیادی وجہ پانی کی دخائر کی کمی اور اس کا نامناسب استعمال ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹس کے مطابق ملک میں صرف30 دن کے استعمال کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو کم از کم 120 دن ہونی چاہیے۔ پاکستان میں دریاو¿ں اور بارشوں کی صورت میں سالانہ تقریبا 115 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا ہوتا ہے جس کا93 فیصد زراعت کیلیے استعمال ہوتا ہے جبکہ5 فیصد گھریلو اور2 فیصد صنعتی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے…

Read More