دبئی( ویب ڈیسک ) ٹیسٹ رینکنگ میں گرین شرٹس ساتویں پوزیشن سے دامن نہ چھڑا پائے اور انگلینڈ کے خلاف ڈرا سیریز سے ملنے والا ایک پوائنٹ کسی کام نہ آیا۔پاکستان کے پاس انگلینڈ سے 2میچز کی سیریز میں وائٹ واش سے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پانے کا بہترین موقع موجود تھا، مگر بدقسمتی سے لیڈز میں کھلاڑیوں نے اسے گنوا دیا۔ سیریز برابر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو ایک پوائنٹ کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کو ایک پوائنٹ ملا، مگر دونوں کی سیریز سے پہلے کی بالترتیب پانچویں اور ساتویں پوزیشن میں کوئی…
Author: Daily Khabrain
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے گڈ گورننس کیلئے اچھے فیصلے کئے، انتخابی فارم کے حوالے سے آنے والے فیصلے پر افسوس ہوا، تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر انتخابی اصلاحات کیں جن کا مقصد صرف پارٹی سربراہان اور ان کے ساتھیوں کو بچانا تھا۔ 50 سال سے جرنلزم میں ہوں میری دلچسپی صرف پاکستانی عوام سے ہے جو تقاضا کرتی ہے کہ چوروں، لٹیروں، قبضہ خوروں، بینک نادہندگان، دہری شہریت والوں سے پارلیمنٹ کو نجات دلانے کیلئے تمام نکالی گئی شرائط کو واپسی فارم کا حصہ بنایا جائے،…
لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی وڈیو قوالی ” میری توبہ “ لانچ کردی۔لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میں مجھ سے پہلے کسی گلوکار نے دہشتگردی کیخلاف بات نہیں کی اور نہ کوئی ایسی قوالی یا گانا گایا گیا ہے۔ پاکستان کی سرحدوں پر کھڑی ہماری فوجی جوان ہمارے ہیروہیں۔ وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ رابی کی یہ قوالی مکمل دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ نے مجھ پر اعتراض کیا کہ میں…
لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ زارا ملک کی عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم ”مارکیٹ “کا فوٹو سیٹ آویزاں کیا جائیگا اور میوزک ریلیز کیا جائیگا جس کی تقریب میٹروپول سینما میں 10مئی کو افطار کے وقت ہو گی تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ بھی شریک ہو گی۔فلم کے پروڈیوسر حماد شاہ ہیں اوروہی فلم میں ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے حماد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ”مارکیٹ “ پر کثیر لاگت آئی ہے۔مجھے یقین ہے کہ عید الفطرپر پرستار اس فلم کو دیکھنے کے لئے لازمی سینما گھروں میں آئیں گے۔
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن فلم کلنک میں اداکار ورون دھون اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن فلم کلنک میں بطور مہمان اداکار ہ شرکت کریں گی جو ایک سپیشل گانا ہو گا جس میں وہ اداکار ورون دھون اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیں گی اور اس سلسلے میں تینوں فنکاروں نے ریہرسلز بھی شروع کر دی ہیں، یہ گانا پریتم نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا دیں گے۔ فلم میں سنجے دت،…
کراچی(شوبزڈیسک ) سعدیہ جبار پروڈکشنز کے تحت نئی ڈرامہ سیریل”گھمنڈ "کی تیاریاں شرو ع ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات” میرے قاتل میرے دلدار "سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر عاصم علی نے دی ہیں جبکہ کہانی سائرہ رضا نے تحریر کی ہے۔سعدیہ جبار ایک بار پھر نعمان اعجا ز اور سنیتا مارشل کی مشہور زمانہ جوڑی کو ایکساتھ لیکر ایک ایسے ڈرامے کی تیاری میں مصروف ہیں جو دیکھنے والوں کو ٹی وی سکرین کے سامنے سے ہٹنے نہیں دیگا۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو ایک امیر کاروباری باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ وہ دولت سے…
لاہور (شوبزڈیسک ) بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا جس میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علی کاظم نے بتایا کہ بلا کی کاسٹ میں اشنا شاہ، بلال عباس خان، ساجد حسن ، ثمینہ پیرزادہ، اسد صدیقی اور مہربانو شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی نبیل عاصم نے تحریر کی ہے ۔ ساجد حسن نے بتایاکہ موجودہ دور میں معیاری ڈراموں کیلئے پروڈکشن ادارے بہت محنت کررہے ہیں۔ اشنا شاہ نے کہا فلموں میں کام کی آفر ملتی رہتی ہے لیکن فلم سے زیادہ ٹی وی ڈرامے میری…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ضیا شاہد نے کہا کہ یوم اقبال کی تقریب میں چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب تشریف لائے تھے اور اتفاق سے حامد میر، میں اور عارف نظامی صاحب اس تقریب میں تھے ہم نے اس میں تقریر کی اور اس کے بعد جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال صاحبہ تھیں اور سب سے آخر میں چیف جسٹس صاحب نے خطاب کیا۔ میں نے ہی اپنی تقریر میں یہ نقطہ اٹھایا تھا…
ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ نیدھی اگروال کے ساتھبھارتی کرکٹر لوکیش راہول کی قربتیں بڑھ گئیں۔ان دنوں مختلف مقامات پر اکٹھے دیکھے جا رہے ہیں اور گزشتہ روز بھی وہ ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ سے ڈنر کے بعد گاڑی میں روانہ ہوئے تو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔بھارتی کرکٹر اور اداکارہ نے اپنے حوالے سے خبروں پر تبصرے سے انکار کردیاہے تاہم ذرائع کا کہناہے کہ لوکیش راہول بالی ووڈ حسینہ نیدھی اگروال کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں اور دونوں اپنے رشتے کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔
لاہور ( شوبزڈیسک) فلمسٹار میرا ”باجی “ بن گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار ثاقب ملک نے اداکارہ میرا کو اپنی فلم ”باجی “ کے لئے کاسٹ کیا ہے جس میں میرا کا کردار ”باجی “ کا ہے ۔ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ خاموشی سے جاری تھا کہ شادی شدہ ہونے سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد میرا اب فلم کی مزید شوٹنگ میں حصہ نہیں لے رہیں۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ عید الفطر کے بعد دوبارہ سے فلم ”باجی “ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔