Author: Daily Khabrain

کوالالمپور (اے پی پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت اور سری لنکا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے، ثناءمیر 21 اور ندا ڈار 17 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں، جویریہ خان 18، ناہیدہ خان 13، منیبہ علی 7 کپتان بسمعہ معروف 11…

Read More

ڈیرہ ڈن (اے پی پی) افغانستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی اور بھارتی بلے باز روہت شرما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ڈومینی نے 1822 اور روہت شرما نے 1852 رنز بنا رکھے تھے جبکہ محمد شہزاد نے 61 میچز میں 1856 رنز بنا لئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔…

Read More

اسلام آباد (صباح نیوز) مریم نوا ز نے ریحام خان سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا اور صحافی کی جانب سے کئے گئے سوال کو گول کر گئیں ۔ پیر کو احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر جب مریم نوازعدالت سے باہرآئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیاریحام خان سے کبھی آپ کارابطہ ہوا ہے؟۔صحافی کے سوال پر مریم نواز نے تردید کی نہ تصدیق ، جواب دیا کہ اس سوال کو چھوڑیںجس کے بعد وہ خاموشی سے گاڑی میں بیٹھیں اور چلتی بنیں ۔صحافی کی…

Read More

سڈنی(آئی این پی) رواں ماہ ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اور یوراگوئے نے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹم کاہل کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا 16 جون کو فرانس کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔عالمی کے لیے آسٹریلیا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بریڈ جونز، میٹ ریان، ڈینی ویووک، عزیز بائچ، میلوس، میتھیو جورمن، جیمز مریڈتھ، جوش رسڈن، ٹرینٹ سینس بیوری، جیکسن ایرون، مائل جیڈینک، روبی کروز، ماسیمو لونگو، مارک ملیگن، ایرون موئے، ٹام روجک، ٹم کاہل، ڈینل ارزانی، ٹومی جیورک، میتھیو لیکی،…

Read More

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر نے عامر خان کی جانب سے باکسنگ لیگ سے لا عملی کا اظہار کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ فیڈریشن نے باکسنگ لیگ کے انعقاد کیلئے عامر خان کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق میڈیاکے بعض حصوں میں پہلی پاکستان باکسنگ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے خبریں گردشکر رہی ہیں جسکا باکسنگ فیڈریشن نے نوٹس لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کسی انفرادی شخصیت یا ادارے کو باکسنگ لیگ کرانے کیلئے…

Read More

اسلام آباد(این این آئی‘ اے پی پی)نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہاہے کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خارجہ پالیسی، عالمی حالات اور معاشی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کےلئے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم نے بروقت انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن…

Read More

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اسکاٹ لینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔قومی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان ، احمدشہزاد، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم…

Read More

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے‘ وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لیے تاحال درخواست نہیں دی وہ ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ ضرور دیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں 10سے 12 وزراءکو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل صبح 11بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ممنون حسین کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔

Read More

بنی گالہ(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، پاکستانی ادارے کمزور ہیں، ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے ، الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے ، تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں،ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا…

Read More