کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو اہم بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی اس سیزن میں انگلش کاو¿نٹی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ دونوں کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔اسد شفیق بدھ کو کراچی پہنچ جائیں گے اور ان کا معاہدہ دو دن میں طے پا جائے گا جبکہ اظہر علی نے فوری طور پر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود دونوں بیٹسمینوں کے کاو¿نٹی کلب کے ساتھ معاہدوں کو حتمی…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی نئی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاو¿نڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اب برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کی جانب سے ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔قانونی نوٹس عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم…
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کی چین میں ریلیز کی جائے گی۔بھارت کے بعد چین بالی وڈ کی دوسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے اور کئی نامور اداکاروں کی فلمیں چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں جس میں ’پی کے‘، ’دنگل‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’ہندی میڈیم‘ شامل ہیں۔عامر خان، سلمان خان اورعرفان خان کے بعد اب اکشے کمار کی بھی فلم چین میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ چینی زبان میں ڈب کرکے 8 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی فراہمی کی کمی کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے پانی کی فراہمی میں کمی کے ازخود نوٹس کیس کی اسلام آباد میں سماعت 7 جون کو مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام ا?باد کو نو ٹس جاری کردیئے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس کی سماعت کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد رجسٹریز میں ہوگی۔یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانی کی قلت اور ڈیم سے متعلق…
لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں حکومت کی مدت احسن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے باعث جمہوری عمل کو لاحق خطرات کی قیاس ا?رائیوں نے دم توڑ دیا، اور اب عوام کی توجہ پوری طرح اپنے مذہبی اور سماجی معاملات کی انجام دہی کی طرف مبذول ہے۔پاکستانی عوام جو سخاوت میں پیش پیش رہتے ہیں،اس رمضان بھی فلاحی کاموں میں خوب پڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،رواں سال پاکستانیوں کی جانب سے دیے گئے عطیات ایک سو 73 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔یہ اندازہ گزشتہ برس رفاہی کاموں کی مد میں ایک سو…
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر تجارتی مذاکرات کے دوران چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تو بات چیت کی تمام ترکوششوں کو لاحاصل سمجھا جائے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی پر جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘اگر امریکی حکومت نے اقتصادی پابندی بشمول ٹیکس میں اضافہ کرنے کا سوچا تو اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے لیے دو طرفہ تمام کوششیں ناکارہ ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات پر تقریباً 60 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے…
اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ پابندی نگراںوفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابات کے بعد عام افراد کیلئے نئے اسلحہ لائسنس کیلئے این ٹی این لازمی درکار ہوگاجبکہ سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ طورپر اجازت نامہ دینے کے پابند ہوں گے۔اکتیس جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں پراسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔وزارت داخلہ نے نئی پالیسی بھی جاری کردی جس کے تحت ہر ضلع کاڈپٹی کمشنر اسلحہ لائسنس جاری…
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دستی بم حملے کے دوران 4 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے شوپیاں میں بتاپورہ چوک پر دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں اور 12 شہری زخمی ہوئے۔اس حوالے سے جموں کشمیر پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ اس حملے میں 12 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں ایک لڑکی کو گہرے زخم ا?ئے ہیں جبکہ اس واقعے میں 4 پولیس اہلکار…
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2018 میں 1 ہزار 77 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں اور 48 پاکستانیوں کو شہید کیا، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے سیکھا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے،…
کابل (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ طالبان کا زور ختم ہونے کے 16 برس بعد بھی افغانستان میں تاحال 3 میں سے ایک لڑکی اسکول جاتی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کی جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 7 سے 17 برس عمر کے 30 لاکھ 70 ہزار بچے جبکہ 20 لاکھ 70 ہزار لڑکیاں اسکول جانے سے گریزاں ہیں۔رپورٹ کے اعتبار سے 60 فیصد لڑکیاں اسکول نہیں جاتی۔اس حوالے سے یونیسف کی رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ ‘ملک میں سیکیورٹی خدشات اور پرتشدد واقعات سمیت غربت اور صنفی…