Author: Daily Khabrain

نیو یارک (ویب ڈیسک)اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزائ کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں، روزانہ 30 گرام تک بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزائ جسم کو…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)ویسے تو گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔اطلاعات ہیں کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔گزشتہ ایک سال میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نہ صرف خفیہ منگنی کرلی بلکہ انہوں نے خفیہ شادی بھی کرلی، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔اب جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔لیکن دوسری جانب…

Read More

ٓٓٓٓٓٓٓاسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چائینز سفارت خانے سے ایک چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں چینی باشندے کی لاش لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ چینی باشندے کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور چینی سفارت خانے کو لاش برآمد ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارت…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ اداکاروں کا معاوضہ باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے فلم انڈسٹری میں مردوں اور خواتین کے مساوی معاوضے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساوی معاوضہ بہت ضروری ہے لیکن صنف کی بجائے فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہئے اور برابر معاوضے کو رجحان کا نام دینا غلط بات ہو گی بلکہ اسے زندگی کی قدرتی حقیقت کا نام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بہت اچھی فلمیں کیں…

Read More

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے وقت مذہبی رہنماو¿ں کااجلاس جاری تھا۔کا بل پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ لوئیہ جرگہ کے بعد علما واپس جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیاجس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی نے کابل دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دھماکااس وقت ہو ا جب وہاں مذہبی رہنماو¿ں کااجلاس جاری تھا۔

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانے کو غلطی قرار دے دیا۔بگ باس سیزن 11 میں شریک ماڈل گرل عرشی خان اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور شاہدآفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعویٰ کر چکی ہیں۔ چند سال قبل اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”ہاں، میرے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں“۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ یہ ذہن نشین کر لیں آج سے ہماری ترجیحات میں سب سےاہم پانی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانی کی قلت اور ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے مو¿قف اپنایا کہ پاکستان کا 20 فیصد جی ڈی پی پانی پر منحصر ہے، ہم پانی کی ایسی صورتحال کو دیکھتے رہے تو مرجائیں گے، 48 سال ہو گئے ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔درخواست گزار کے دلائل پر جسٹس سردار طارق…

Read More

گوئٹے (ویب ڈیسک )حکام نے بتایا ہے کہ گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔یہ آتش فشاں دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں پھٹا ہے جہاں سے چٹانیں، کالے دھوﺅں اور راکھ آسمان کی جانب اڑتے نظر آ رہے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے لاوے کا ایک دریا پھوٹ پڑا ہے اور اس کی زد میں ایل روڈیو گاو¿ں آگیا ہے۔ جہاں بہت سے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور بہت سے افراد جل گئے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) موہن مالہی بچپن سے درگاہ قاسم شاہ کے عقیدت مند ہیں، لیکن چچا کے انتقال کے بعد اب وہ اس مزار کے مجاور بھی بن گئے ہیں۔صحرائے تھر کے شہر مٹھی کے وسط میں واقع اس درگاہ پر ماہ رمضان میں روزانہ روزے داروں کی افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے۔درگاہ کے اندر ہی باورچی خانہ موجود ہے، جہاں ہندو مالہی برادری کے نوجوان خود چاول کی دیگیں تیار کرتے ہیں، جو آلو اور چنے کی بریانی پر مشتمل ہوتی ہیں۔موہن لال خود پورے رمضان روزے رکھتے ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ حضرت علی کی شہادت…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک)عدالت نے لاو¿ڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاو¿ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماو¿ں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی…

Read More