Author: Daily Khabrain

راولپنڈی (اے پی پی )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں (آج) سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا جائے گا ۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل جعلسازی اور التواءکے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018سے ہونا تھا تاھم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام آج 4جون سے لاگو ہو گا جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر…

Read More

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک دولت پاکستان کی جانب سے عوام کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کرتے ہی 24گھنٹے کے اندر بیشتر بینک ای برانچز پر بکنگ بند ہوگئی، سٹیٹ بینک کی سروس کی بھرپور پذیرائی ہوئی اور شہریوں نے فوری طور پردھڑا ایس ایم ایس کرنے شروع کر دیئے ، ایس ایم ایس رش کا یہ عالم تھا کہ جوابی ایس ایم ایس آنے میں 6سے 7گھنٹے کا وقت لگا اور دوسرے ہی دن بیشتر بینکوں سے بکنگ بند ہونے کے جواب آنے موصول ہوگئے ۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے اپنے ذیلی…

Read More

لاہور( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ وہ ایک جوڑا پہن کربدین سے گئے، پھر انہوں نے جائیدادیں، فارم ہاوس اور شوگر ملیں کیسے بنالیں؟ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزاکی پیپلز پارٹی چھوڑ کر جے ڈی اے میں شمولیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے 43 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ فہمیدہ مرزا جب اسپیکر تھیں تو انہیں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے، وہ بتائیں کہ اس کے باوجود بدین…

Read More

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت عام انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے۔ مائیکرو و پلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن جناب فردوس شمیم نقوی کے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔

Read More

لاہور( ویب ڈیسک ) وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد زیادہ تر ہڈیوں کی کمزوری، درد، دمے، دانتوں کے امراض، موٹاپے، پسینے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔تاہم اب ایک نئی تحقیق میں وٹامن ڈی کی قلت کا ایک بڑا نقصان سامنے آیا ہے، جو یقینا خواتین کے لیے باعث تشویش ہے۔ماہرین صحت ویسے بھی موٹاپے کے شکار افراد اور حاملہ خواتین کو وٹامن ڈی کی بھرپور مقدار حاصل کرنے کی ہدایت کرتے رہتے ہیں۔وٹامن ڈی کو حاصل کرنے کے لیے اگرچہ کئی طرح کے پھل، غذائیں اور دوائیاں بھی دستیاب ہیں، تاہم اس کا اہم ذریعہ…

Read More

لاہور (اے پی پی ) لاہور جنرل ہسپتال میں دماغ میں سانس کے عمل کو کنٹرول کرنے والے حصے کے قریب کا 14گھنٹے طویل آپریشن کر کے خاتون کی رسولی نکال دی گئی ،راولپنڈی کی رہائشی 28سالہ کشور فہیم کو دماغ کی رسولی کا مرض لاحق تھا جسے معروف نیورو سرجن اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز یونٹ 2کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے ٹیم ممبران ڈاکٹر محمد اکمل اور ڈاکٹر محمد حسن رضا کے ہمراہ کامیابی سے مکمل کیا ،اُن کا کہنا تھا کہ دماغ کے اس آپریشن کوPetroclival Meningiomaکہتے ہیں جو پیچیدگی میں اپنی نوعیت…

Read More

پشاور( ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے ہشت نگری میں گزشتہ روز 16 سالہ بچی کو برہنہ کر کے گھمانے کے واقعے کے مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی فاروق کوکب کا کہنا تھا کہ ملزم نے واقعے کے بعد شہر چھوڑ دیا تھا اور تھوڑے تھوڑے عرصے کے لیے راولپنڈی، حسن ابدال، واہ کینٹ اور مردان میں رہائش اختیار کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھا تاہم ملزم کے شہر میں واپس آنے پر پولیس کو کامیابی…

Read More

لاہور(صباح نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، شہباز شریف اور ان کے ٹولے کا بھی محاسبہ ضروری ہے ۔کینیڈا سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملزم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتی ہیں۔طاہر القادری نے کہا کہ…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جائے گی ، تاہم عیدالفطر پر خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے سے قبل پاکستانیوں کو شدید گرمی کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے دو ہفتوںمیں شمالی علاقوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت دو سے تین درجے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) سماجی کارکن اور سابق صحافی ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لینے اور ان سے یا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جائیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی۔ایک انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ان کی شہباز…

Read More