افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Author: Daily Khabrain
(ویب ڈیسک)ملتان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل کارکنان کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر دھاوے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے دوبارہ اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو 30 نومبر کو ملتان جلسے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز پی ڈی ایم خاص طور پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا رخ کیا…
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز خبریں گروپ آف نیوز پیپرز و چینل ۵ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیااس موقع پر وزیرریلوے شیخ رشید نے خبریں گروپ و چینل فائیو کے چیف ایگزیکٹو امتنان شاہد سے ملکی سیاسی اور میڈیا معاملات پہ تفصیلی گفتگو کے بعد ازاں شیخ رشید نے خبریں چینل ۵ کے نیوز رومز کا بھی دورہ کیا اور کارکنوں سے گفتگو بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کے خبریں عوام کا اخبار ہے چینل ۵ عوام کا چینل ہے جو عوام کی نبض سمجھتا ہے یہ وہ حقیقت پسند اخبار ہے…
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا کنٹرول کیلئے اقدامات کر رہی ہے اورپی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا،عوام کے تعاون سے کوروناکی حالیہ وباء پربھی قابو پائیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے اور اپوزیشن ٹولہ محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہا ہے،ماضی کے…
عالمی وباءکی جائے پیدائش کے حوالے سے حیران کن شواہد سامنے آگئے وائرس کی پیدائش 2019ءکے سخت گرم موسم کے دوران ہندوستان میںہوئی کورونا جانوروں کے ذریعے گندے پانی میں منتقل ہوا ہے، تحقیق میں انکشاف بھارت میں صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث وائرس دیہاتیوں تک پھیلا صحت کے ناقص نظام‘ نوجوانوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے کورونا سامنے نہ آسکا وائرس ووہان پہنچا جہاں بہتر نظام صحت ہونے سے پکڑا گیا
اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر فوج کا کوئی دباؤ نہیں، خارجہ پالیسی کے فیصلے خود کرتا ہوں، ایک کروڑ نوکریاں 2؍ سال نہیں 5؍ سال میں دینے کا وعدہ کیا ہے، جو ٹیلی فون یا رابطہ کرتا ہوں اس کا آئی ایس آئی کو پتہ ہوتا ہے، مقابلہ کرنیوالا یو ٹرن کا مطلب سمجھتا ہے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں سلیکٹڈ تھے، میں 22سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار میں آیا ہوں، مجھے سلیکٹڈ کہنا عجیب بات ہے،جہانگیر ترین کے پاس تحریک انصاف کا کوئی عہدہ نہیں ہے جس پر…
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ مریم نفیس نے مداحوں کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت کی۔…
ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامزہ مختار نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دس سال سے مجھے شادی کے نام پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ حامزہ مختار کا مزید کہنا تھا کہ دس سالوں میں بابر اعظم نے مجھ سے کروڑوں روپے بھی لیے جس میں سے ابھی تک ایک روپیہ بھی واپس نہیں کیا۔ حامزہ مختار نے کہا کہ بابر اعظم کی فیملی ان پر ایک روپیہ…
حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کو نادرا شناختی کارڈز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کو آئندہ برس 21 فروری تک تمام ڈرائیونگ لائسنس کو ڈیٹا بینک سے منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ 5 سال پرانے ڈرائیونگ لائسنسز کی تجدید نہ کرانے والوں کے لیےاشتہار دیے جائیں گے جبکہ 3 سال تک لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے بغیر ٹیسٹ نیا لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
8 مرحلوں پر مشتمل یہ انتخابات خطے کے 20 اضلاع میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے سرینگر(ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے نچلی سطح پر ترقی، صحت، تعلیم اور عوامی بہبود کے لیے 8 مرحلوں پر مشتمل یہ انتخابات خطے کے 20 اضلاع میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے جہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ ساتھ 230 اربن لوکل باڈی اور 12000 پنچایتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے بھی پولنگ ہوگی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی حکومت…