Author: Daily Khabrain

وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے قیام  کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری داخلہ نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کردیے گئے۔ کمیٹی وفاقی اور صوبائی سطح پر انٹیلی جنس اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم تیار کرے گی۔ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی ایف آئی اے نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ملٹری…

Read More

صوابی  صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں جرگہ ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ سے چھ لوگ موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کردی گئی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کی تعلیم کیخلاف پرائیویٹ سکول مافیا سے مل کر ایک اور سازش، صوبہ بھر کے نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کردی، پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا معاملہ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے سکولوں کی آڑ میںؒ بزنس کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی، ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم مراد راس کی جانس سے آن لائن رجسٹریشن کا مقصد صوبہ بھر میں قائم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو کماﺅ پت بنانا ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کی سیاسی طور پر آن لائن رجسٹریشن کی جائیگی جس سے محکمہ سکول ایجوکیشن میں کرپشن کو مزید تقویت…

Read More

صوبائی سیکرٹری نے قومی خزانے کو اپنی میراث سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔جن سیکرٹریوں کو ایک ایک گاڑی کی اجازت ہے انہوں نے اپنے اپنے محکموں کی دیگر گاڑیا ں بھی قبضے میں کرلیںجو ان کے بیوی بچے اور خاندان کے دیگر افراد استعمال کر رہے ہیں۔جبکہ ان کا پٹرول بھی سرکاری خزانے سے جاتا ہے۔یوں 200لٹر پٹرول خرچ کرنے کی اہلیت رکھنے والا سیکرٹری اس سے کہیں زیادہ پٹرول خرچ کر رہا ہے۔اور یہ اپنے ذیلی محکموں سے گاڑیاں منگوا کر مسلسل استعمال کرتے ہیں لیکن کسی پکڑسے بچنے ڈیلی گاڑیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔اس…

Read More

(ویب ڈیسک)افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل اُن کے نام کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 28 نومبر 1928ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی آج  92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اسی مناسبت سے گوگل نے بانو قدسیہ سے منسوب اپنا ڈوڈل جاری کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بانو قدسیہ کو بچپن ہی سے کہانیاں لکھنے کا شوق تھا اور پانچویں جماعت سے انہوں نے باقاعدہ لکھنا شروع کر دیا تھا۔ بانو قدسیہ نے معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد سے…

Read More

ریاض(ویب ڈیسک): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد جاری کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دوران اجلاس اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر خوب تنقید کی اور جلسے نہ کرنے کی تجویز سے مکمل اتفاق کیا۔ ترجمانوں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقید کے باوجود پارٹی کے بعض رہنماؤں نے جلسوں کے حق میں بات اور بعض نے مخالفت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کے جلسوں کے معاملے پر ترجمانوں کو بریفگ کیا ذرائع کے…

Read More

انقرہ: ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں سیکڑوں افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کے الزام میں 337 سابق پائلٹوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 500 افراد پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ انہوں نے دارالحکومت انقرہ کے ائیربیس سے حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی جس میں فوجیوں کی جانب سے لڑاکا…

Read More

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیداواری یونٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حاصل شدہ اہداف،…

Read More

آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو باآسانی66 رنز سے شکست دے دی۔ سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  جو کہ درست ثابت ہوا۔ کپتان  ایرون فنچ (114) اور اسٹیون اسمتھ (105 ) کی سنچریز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 69 اور گلین میکسویل جارحانہ 45 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ، نودیپ سینی اور یوزویندرا چاہل نے ایک…

Read More